کبھی اُن کا نام لینا کبھی اُن کی بات کرنا مِرا ذوق اُن کی چاہت مِرا شوق اُن پہ مرنا شبِ غم نہ پُوچھ کیسے تِرے مبتلا پہ گزری کبھی آہ بھر کے گرنا کبھی گر کر آہ بھرنا پیر نصیر الدین نصیر
اور کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو محض ہمیں چاہنے کے دعویدار ہوتے ہیں پانے کی کوشش ہی نہیں کرتے اور ایسے لوگوں سے نباہ کی بات کرو تو کہتے ہیں محبت صرف پا لینے کا نام تھوڑی ہے ❣❣
مجھے جاننے کا شوق ہے نا تو سنئیں میں کچی عمر کی وہ سمجھدار لڑکی تھی جس نے خواب دیکھنے کی عمر میں اپنے خوابوں کو ٹوٹتا دیکھا ہے اور پھر اپنی ویران آنکھوں پر کوئی رنگ دار خواب سجانے سے ہمیشہ ہی خود کو روکے رکھنے کی کوشش میں وقت سے پہلے خود کو بوڑھی ہوتے دیکھا ہے ❣❣