محبت اور احسان کبھی ایک ساتھ نہیں رہتے یہ دونوں ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہیں جب یہ دونوں اکٹھے رہنے لگ جائیں تو خلوص پَر پھیلا کر اڑ جاتا ہے پھر محبت محض بوجھ کے سوا کچھ نہیں ہوتی ❣❣
دنیا کی کہی ہوئی بات اور اپنوں کی کہی ہوئی بات میں فرق ہوتا ہے کہ دنیا کی کہی ہوئی بات پہلے تکلیف دیتی ہے اور پھر اُسکی عادت ہو جاتی ہے پر اپنوں کی کہی ہوئی باتوں کی کبھی عادت نہیں ہوتی ہر بار وہ سُسنے پر پہلے سے زیادہ تکلیف دیتی ہیں ❣❣
جو غارِ ثور کے آخری سوراخ پہ اپنا پاؤں رکھ دیتا ہے اور ساری رات سانپ سے ڈسے جانے کے باوجود اُف نہیں کرتا اُس کی اُس ایک رات کی نیکیاں عمر بن خطاب کی زندگی بھر کی نیکیوں کے برابر ہوتی ہیں مگر ہر شخص ابوبکر نہیں بن سکتا ابوبکر صرف ایک ہی ہوتا ہے پہلوں میں پہل کرنے والا ❣❣