صرف ایک چیز محبت کے زخم پہ مرہم ضرور رکھتی ہے تندرست نہیں کرتی لیکن مرہم ضرور رکھتی ہے اور وہ ہے خود کو کسی نئے خواب کی جستجو میں چھوڑ دینا ❣❣
وہ حساب کا اصول ہوتا ہو گا کہ دو میں سے ایک نکالو تو ایک بچتا ہے محبت کے اصول کچھ اور ہیں یہاں دو میں سے ایک نکالو تو ایک بھی نہیں بچتا ❣❣
عمر سے زیادہ حالات انسان کو جلدی بوڑھا کر دیتے ہیں انسان کو کام اور محنت سے اتنی تھکاوٹ نہیں ہوتی جتنا لوگوں کے رویے تھکا دیتے ہیں ❣❣
اکثر لوگ نرم لہجوں سے کتنی سخت بات کر جاتے ہیں کہ اُنکے لفظوں کی تپش بھولنے میں ایک عمر لگ جاتی ہے ❣❣
اچھے انسان کے بارے میں پتا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی اپنی اچھائیوں کے سارے پتے وہ اپنی ذات میں رکھتا ہے ناول یارم سے انتخاب
محبت اور عزتِ نفس کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے محبت سب سے پہلے عزتِ نفس کو ختم کر دیتی ہے یا بندہ محبت کر لے یا پھر اپنی عزت___ ہاتھ کی مُٹھی میں دونوں چیزیں اکٹھی نہیں آ سکتیں کیا اِسی کیفیت کو محبت کہتے ہیں ❣❣
جو اُدھورا رہ جائے وہ کبھی مکمل نہیں ہوتا خواہ وہ کہانی ہو خواب ہو زندگی ہو یا انسان ❣❣
عربی بہت گاڑھی زبان ہے اس میں ہر لفظ کا بہت وسیع مطلب ہوتا ہے قرآن تب سمجھ میں آئے گا جب اُس کے ہر لفظ کو سُمجھو گے نمرہ احمد کے ناول نمل سے ماخوذ ❣❣