دنیا کا مختصر ترین خطبہ جمعہ سوڈان کے شیخ عبد الباقی المکاشفی نے دیا وہ ممبر پر بیٹھے اور فرمایا "بھوکے مسکین کے پیٹ میں ایک لقمہ پہنچانا 1000 مساجد کی تعمیر سے بہتر ہے" صفیں درست فرما لیں
ابو جان ہوا نے آپ سے جب اپنا رشتہ توڑ لیا میں سانس لیتے ہوئے خود غرض سی لگتی ہوں یہ لوگ درد سے عاری بغیر خون کے لوگ یہ لوگ آپ کو زیرِ زمین لِٹا آئے مجھے زمین پر چلنا عجیب لگتا ہے 💔💔
میں جیسی دِکھتی ہوں نا میں بالکل ویسی ہی ہوں کوئی بناوٹ نہیں ہے مجھ میں چنچل پن اور شوخیاں مجھ میں بھی ہیں پر میرے اندر سنجیدگی زیادہ ہے میں بہت زیادہ باتیں بھی کرتی ہوں لیکن صرف اُن سے جو مجھ سے ہمکلام ہونا پسند کرتے ہیں میں مذاق بھی بہت کرتی ہوں لیکن صرف اِتنا جتنا میں سہہ سکتی ہوں میرے اندر عجیب سی درد بھری اُداسی ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ میں نا شُکری ہوں میں سرد لہجے نہیں رکھتی پیار سے جو ملے من اپنا اُس پہ وار دیتی ہوں کرتی نہیں شکایت کسی سے بھی دل آزاری ہو اگر تو آنسوؤں سے نکال دیتی ہوں ❣❣
اُسے کہنا جب پتھر کا انسان ٹوٹتا ہے جڑ ہی جاتا ہے مگر جب ریت کی لڑکی بکھرتی ہے تو اسکے سارے ذرے سات صحراؤں میں جا کر ڈوب جاتے ہیں مجھے ڈر ہے میں اب کی بار بِکھروں گی تو میں اپنے پاؤں پر پھر سے کھڑے ہو نہ پاؤں گی اُسے کہنا سفر تو ایک صحرا کا بھی کامل ہو نہیں پاتا مجھے کیسے سمیٹے گا؟