مجھے جب اُس شخص سے بات کرنی ہو تو میں اللہ سے بات کرتی ہوں یہ سوچ کر کہ کیا پتہ وہ شخص بھی میرا سوچ کر خدا سے میرا ذکر کرتا ہو کیونکہ جب میں اُس کا ذکر خدا سے کرتی ہوں تو مجھے سکون ملتا ہے بے حد سکون جِیسے خدا کے ساتھ وہ بھی یہ سب سُن رہا ہو ہم دور ہیں لیکن اُس کے حُکم پہ مطمئن ہیں کیونکہ اُس کے اور میرے درمیان جو پردہ ہے وہاں اللہ ہے
❣❣
دیکھ کے مجھ کو غور سے پھر وہ چُپ سے ہو گئے
دل میں خلش ہے آج تک اُس اَن کہے سوال کی
منیر نیازی
❣❣
تم ہو گاڑی میں سے تکتی ہوئی آنکھیں
مِرے دوست
میں وہ منظر ہوں___جو پیچھے کہیں رہ جاتا ہے
❣❣
داخلہ ممنوع ٹھہرا میرا ____میری ذات میں
دائرہ کھینچا کسی نے جب سے اپنے نام کا
❣❣
وہ جِسے نیند کہا کرتے ہیں سب، چین کی نیند
وہ تِرے بعد کبھی آنکھ میں اُتری ہی نہیں
وصی شاہ
❣❣
آج دل کچھ یوں اُداس ہے جِیسے
تنہا کشتی کو سمندر میں شام ہو جائے
❣❣
اِک زمانہ ہوا اُسے بچھڑے مگر اب بھی
راہ چلتے ہوئے لوگوں میں نظر آتا ہے
❣❣
طویل اثرات چھوڑ جاتا ہے
یوں تیرا مختصر سا یاد آنا
❣❣
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain