غم انسان کو اندر سے خالی کر جاتے ہیں انسان کا وجود ہلا دیتے ہیں مگر وقت سب سے بڑا مرہم ہوتا ہے اور انسان بھی وقت کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ زندگی کے سمندر میں ڈوبتا اور اُبھرتا رہتا ہے یہ کھیل اُس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک سانسوں کا دھاگہ نہیں ٹوٹتا جب یہ بندھن ٹوٹ جاتا ہے تو انسان کا وجود بھی پانی کے ریلے میں بہتے کاغذ کے وجود سے کم نہیں ہوتا سانسوں کے ساتھ جینا تو پڑتا ہے کیونکہ یہ زندگی کہلاتی ہے ❣❣