اِک سفینہ ہے تیری یاد اگر
اِک سمندر ہے میری تنہائی
احمد ندیم قاسمی
ادُھورا لفظ ہوں میں
سنو
تکمیل چاہتی ہوں
جہاں سے تم نے چھوڑا تھا
وہاں سے پھر لکھو
مجھ کو
❤❤
جانے والوں کے لوٹ آنے کا یقین کر بھی لیا جائے تو اس بات کا یقین بھلا کیسے ہو کہ اُن کے لوٹ آنے پر وقت اور جذبات کی شدت بھی یہی رہے گی ایسا بھی تو ہوتا ہے ناں کہ بعض اوقات جانے والوں کی واپسی سے دل کو خوشی نہیں ملتی
"مجھے صندل کر دو" سے اقتباس
❤❤
تم میری وہ مُسکراہٹ ہو جس کی وجہ سے گھر والے مجھے پاگل کہتے ہیں
❤❤
تمہاری قربت کا ایک لمحہ
رفاقتوں کے ہزاروں سالوں سے معتبر ہے
وہ ایک لمحہ
جو دل کی ویران بستیوں کو
حیاتِ نو کے سُورجوں کی
تمازتوں سے اجالتا ہے
وہ ایک لمحہ
ہزار صدیوں سے معتبر ہے
اُس ایک لمحے کی حُرمتوں کو
شمار کرنا،سنبھال رکھنا
وہ ایک لمحہ
ہے استعارہ
عقیدتوں کا
عنایتوں کا
محبتوں کا
روایتوں کا
اُس ایک لمحے کی عظمتوں کو
شمار کرنا،سنبھال رکھنا
❤❤
ہم چاہیں کتنا بھی اپنے آپ کو مصروف کر لیں لیکن اپنی جان سے پیارے لوگوں کی ابدی جدائی ہمیں مسلسل تڑپاتی ہے چاہ کر بھی ہم انہیں نہ دیکھ سکتے ہیں نہ سن سکتے ہیں صرف صبر کے سوا ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے اور یہ صبر____بہت ہی مشکل کام ہے
❤❤
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain