میں جیسی دِکھتی ہوں ناں بالکل ویسی ہی ہوں کوئی بناوٹ نہیں مجھ میں چنچل پن اور شوخیاں مجھ میں بھی ہیں پر میرے اندر سنجیدگی زیادہ ہے میں بہت زیادہ باتیں بھی کرتی ہوں لیکن صرف اُن سے جو مجھ سے ہمکلام ہونا پسند کرتے ہیں میں مزاق بھی بہت کرتی ہوں لیکن اتنا جتنا میں سہہ سکتی ہوں میرے اندر عجیب سی درد بھری اداسی ہے لیکن اِس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نا شُکری ہوں میں سرد لہجے نہیں رکھتی پیار سے جو ملے من اپنا اس پہ وار دیتی ہوں کرتی نہیں شکایت کسی سے بھی دل آزاری ہو اگر تو آنسوؤں سے نکال دیتی ہوں ❤❤
چھوٹی لڑکیاں تو نرم ٹہنی کی طرح ہوتی ہیں جہاں موڑو مڑ جائیں گی مگر جو بڑی لڑکیاں ہوتی ہیں نا وہ کانچ کی طرح ہوتی ہیں اُسے موڑو تو مڑتا نہیں ہے زبردستی کرو تو ٹوٹ جاتا ہے کانچ کو تراشنا پڑتا ہے اور جب تک اپنے ہاتھ زخمی نہیں ہوتے وہ مرضی کے مطابق نہیں ڈھلتا ❤❤