ایک محبت کی جاتی ہے
ایک محبت ہو جاتی ہے
دونوں میں بہت فرق ہے جب محبت کی جاتی ہے تو پھول کو اُٹھا کر گملے میں اور گملے سے سوکھے گلدان میں لے آتی ہے گلدان میں مُرجھائے پھول پر افسوس اسے یادوں کی کتاب میں بطور یاد رکھ لیتا ہے یاد ماضی میں صفحات پلٹتے جب سوکھے پھول کو دیکھتا ہے تو ایک آہ بھر کر محبت کرنے والا کہتا ہے ہم نے محبت کی تھی
لیکن جب محبت ہو جاتی ہے تو پھول کا رکھوالا بن جاتا ہے اس پھول سے اپنا گلستان سجاتا ہے ایک دن ایک ہی رنگ کے پھولوں سے بِسے اس گلستان میں رکھوالا طمانیت سے بتاتا ہے بس جی ہمیں محبت ہو گئی تھی
❤❤
کِسے خبر ہے
کِسے خبر ہے جب کسی رات چاند بدلی کی نرم زلفوں میں منہ چھپائے یا سرسراتی ہوا کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے خلا کے آنگن میں کھیلتا ہے تو دور بیٹھا کوئی اکیلا اداس راتوں کی کرب آلود مدتوں کو نحیف آنکھوں پہ جھیلتا ہے
کِسے خبر ہے
کہ ایسے عالم میں دل بمشکل نڈھال سانسیں دھکیلتا ہے
❤❤
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain