حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے ارشاد فرمایا
میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ممبر کی سیڑھیوں پر فرماتے ہوئے سنا
جو شخص ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھتا ہے تو دخول جنت سے اُسے صرف موت نے روک کے رکھا ہے
اور جو شخص سونے کے لئے اپنے بستر پر لیٹتے وقت پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کے گھر کو اُس کے پڑوسی کے گھر کو اور آس پاس کے گھر والوں کو امن عطا کر دیتا ہے
مشکوٰۃ المصابیح حدیث نمبر 947
محبت کے کمرے میں ایک کھڑکی خوش فہمیوں کے جزیرے کی طرح کُھلتی ہے اور اُس منظر کو سب حقیقت سمجھتے ہیں
❣❣
عورت کو تو اُس ہوا سے بھی دشمنی ہوتی ہے جو اُس کے من پسند انسان کو چھو کر گزرتی ہو بشرطیکہ وہ عورت ہو ہر ٹہنی پر بیٹھنے والی تتلی نہیں
❣❣
کتنے لہجوں کے غلافوں میں چھپاؤں تُجھ کو
شہر والے میرا موضوع سخن جانتے ہیں
محسن نقوی
کوئی لمحہ آپ کی زندگی میں ایسا آتا ہے جہاں سے زندگی بدلنا شروع ہوتی ہے آپ خواب سے جاگتے ہیں آپ کے گرد بنی شیشے کی نقلی دنیا چھناکے سے ٹوٹ جاتی ہے پھر کئی برس گزر جائیں گے تب بھی آپ کو وہ شخص وہ مقام وقت یاد رہتی ہے جس نے آپ کو جھنجوڑ کے جگایا ہوتا ہے
❣❣
سب جُرم میری ذات سے منسوب ہیں
محسن
کیا میرے سوا اس شہر میں معصوم ہیں سارے
وہ سیگریٹ کے دھوئیں کا شیدائی ہے
اور میں ڈارک چاکلیٹ پہ مر مٹنے والی ہوں
وہ حقیقت شناس ہے
اور میں ناولوں کے خمار میں ڈوبی
وہ ڈوبتے سورج کو سمندر کنارے الوداع کہنے کا عادی ہے
اور میں گز بھر کے ٹیرس کے ایک کونے میں کھڑی پورے چاند کی دیوانی
وہ قمیض کی آستینیں چڑھائے رکھتا ہے
اور میں لمبے دوبٹوں میں خود کو اُلجھائے رکھتی ہوں
وہ بولتا ہے تو اُسکی بھوری آنکھیں کلام کرتی ہیں
اور میں اسکے سامنے بولنا بھول جاتی ہوں
وہ دنیا کے سامنے سر اٹھا کے جینے کا عادی ہے
اور مجھے اسکے سامنے سر جھکائے رکھنا اچھا لگتا ہے
❣❣
سُپنے دے وِچ مینوں ماہی ملیا
تے میں گل وِچ پا لیاں باہواں
ڈر دی ماری اَکھ نا کھولاں
کتھے فیر وِچھڑ نہ جاواں
❣❣
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain