جب میں اس کو سوچتی ہوں نہ تو میری سانسیں کانپنے لگتی ہیں مجھے لگتا ہے کہ جیسے ابھی زمین پھٹے گی اور میں اندر دھنس جاؤں گی میں جب تھک ہار کر رات 3 بجے کے قریب سونے لگتی ہوں تو اس کا خیال میری روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے کہ اب وہ کسی اور کو میسر ہے جِسے میں کسی اور کے ساتھ تصور بھی نہیں کر سکتی تھی پھر میں یہ سوچ کر خاموش ہو جاتی ہوں کہ میں نے اس کی خوشی کی دعا مانگی تھی اور یہ ضروری نہیں کہ وہ خوشی میرے ساتھ ہی ہو ❤❤