کوئی ہمارا دل نہیں توڑتا ہم خود اپنا دل ❤️ توڑتے ہیں ۔ ایک ایسی جگہ رہ کر جہاں ہماری ضرورت نہیں ہوتی 🥀
کوشش کریں کہ آپ کی وجہ سے کسی تتلی کے رنگ اور پر خراب نہ ہوں ، بھلے وہ خود ہی کیوں نہ اڑ کر آپ کے پاس آئی ہو ۔۔ !
" اور یہ بات تتلی کے لیے نہیں تھی "
محبت کرنا اور انتظار کرنا ایک جیسی چیز ہرگز نہیں ہے کیونکہ ہر کوئی پیار کر سکتا ہے لیکن ہر کوئی انتظار نہیں کر سکتا 🥀
اگر آپ کے مقدر میں حسین ستارے نہیں ہیں تو یقیناً آپ کے مقدر میں اکلوتا چمکتا چاند ہو گا اور اگر آپ کے نصیب میں اکلوتا چمکتا چاند بھی نہیں تو یقین رکھو اللہ تعالیٰ آپ کو پورے آسمان سے نوازے گا 🥀
عورت کوئی شہزادہ نہیں چاہتی بلکہ چاہتی ہے کہ مرد پہلے دن سے آخری دن تک ایک جیسا ہو 🥀
میں دوبارہ کھل جاؤں گی اور ثابت کروں گی کہ مرجھا جانا فقط ایک فضول کہانی ہوتی ہے 🥀
بنتِ حوا تم ایسے مرد کا انتخاب کرو
جو جانتا ہو کہ تم سیاہ رنگ کیوں پہنی رکھتی ہو ۔ مہندی کیوں نہیں لگاتی ۔۔۔؟ آج دن کیسا گزرا ۔ سامان بھاری ہے یہ مجھے دے دو تم یہ رنگ پہنو ۔ ایسے بال بناؤ ۔ کونسا پھول پسند ہے ۔ جو کہے تم ٹینشن نہ لو مل کر مسائل کا حل نکال لیں گے ۔ میں ہوں نہ میں ہمیشہ تمہارے ساتھ رہوں گا ۔ اے بنتِ حوا زندگی کا سفر بہت لمبا ہے ۔ خود کے لیے ایک اچھے ہمسفر کا چناؤ کرو 🥀
آپ جتنے بھی اچھے ہو چاہے جتنے بھی اچھے کام کر لو آپ کو غلط سمجھنے والا مرتے دم تک آپ کو غلط ہی سمجھے گا کیونکہ نظر کا آپریشن کیا جا سکتا ہے نظریے کا نہیں 🥀
آپ جو بھی ہو اگر آپ کی زبان محبت ہے تو آپ خوبصورت ہو 🥀
کردار ایسا بناؤ کہ آپ کو دیکھنے والے
آپ کی تربیت کرنے والے کے حق میں دعا کریں 🥀
جب آپ کی بیوی آپ کو راشن کی فہرست دے کر بازار بھیجے تو سب سے پہلے وہ خریدیں جو اس نے نہیں لکھا۔ وہ ایک پھول ہو سکتا ہے ایک گجرا ہو سکتا ہے کانچ کی چوڑیاں ہو سکتی ہے یا ایک چاکلیٹ بھی ہو سکتی ہے 🥀
بڑے دردوں سے حاصل ہوئی ہے یہ پختہ مزاجی
دل اب نازک ضرور ہے مگر شیشہ نہیں رہا 🥀
اکیلے بیٹھ کر خود سے سوال کریں آپ کے مرنے کے بعد کتنے لوگوں کی زندگی پر فرق پڑے گا ؟
جن لوگوں کو فرق پڑے گا ان کا خیال رکھیں
باقیوں کی فکر کرنا چھوڑ دیں 🥀
لوگوں کے محل دیکھ کر کبھی بھی خود کو غریب نہ سمجھو کیونکہ کمائی چھوٹی بڑی ہو سکتی مگر گھر میں روٹی اور قبرستان میں قبر کا سائز ایک جیسا ہی ہوتا ہے 🥀
پردہ صرف یہ نہیں ہے کہ بس خود کو چھپا کر رکھنا ، پردہ یہ بھی ہے کہ غریب کے سامنے دولت کی ، بھوکے کے سامنے کھانے کی ، مسافر کے سامنے گھر کی اور یتیم کے سامنے والدین کی نمائش نہ کرو اور پردہ یہ بھی ہے کہ لوگوں کا بھرم رکھو ۔ ان کی کمزوری کسی پر عیاں نہ ہونے دو اور کسی کی ذاتی زندگی پر نظر نہ ڈالو 🥀
اللہ کی بنائی ہوئی ہر چیز حسین ہے مگر وہ میری مما کا مسکراتا ہوا چہرہ 🥀
تعلق چاہے رہے یا نہ رہے احترام باقی رہنا چاہیے
انسان کا بھی اور اس کے راز کا بھی 🥀
اپنے دل ❤️ کو نرم اور اپنی حدود کو سخت رکھنا ہی آپ کو بہترین انسان بناتا ہے
انہیں یہ غرور ہے کہ ان کو چاہنے والے بہت ہیں
ہماری انا کا تقاضا ہے کہ ہماری طرف کوئی دیکھے بھی نہ 🥀
آپ کا دل ❤️ بہت قیمتی ہے
کوشش کریں اس میں وہی رہے جو رہنے کے قابل ہو 🥀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain