لوگوں نے میری تحریریں چرا کر اپنے اپنے ناموں کے ساتھ منسوب کر کے اپنی پروفائل کی زینت بنا کر خوب داد سمیٹی مجھے ان سبھی لوگوں سے کوئی شکوہ شکایت نہیں مگر دکھ ہے ! کوئی بھی میرے درد کو کیوں نہ چرا سکا کوئی بھی میرے غموں کے نزدیک کیوں نہ بھٹک سکا
بچپن میں سنا تھا کہ ؛ خدا جسے حسن بخشتا ہے اسے بخت نہیں دیتا اور جسے خوبصورت بخت سے نوازتا ہے اسے حسن سے محروم رکھتا ہے ۔۔ کاش کاش خدا نے ہمیں حسن کی جگہ بخت سے نوازا ہوتا