میں اکثر آپ کو سوچوں تو محسوس ہوتا ہے
آپ کو مجھ سے محبت تھی یا میرا مان رکھتے تھے
اس سے زیادہ اذیت کا مقام کیا ہو گا
کہ انسان کو خود پہ ہی ترس آنے لگے
جو باتیں پی گئی تھی میں
وہ باتیں کھا گئی مجھ کو
دل کو صبر آ جانے کا مطلب جانتے ہو...؟ محبت اور اس کے سب تقاضے دفن کر دینا
روح کی اداسی نہیں جاتی
میں ہنس ہنس کے تھک جاتی ہوں
میں مکمل نہ ہو سکی آج تک
اور مجھ میں کمی بھی کوئی نہیں
اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میں
اپنے گزرے ہوئے ایام سے نفرت ہے مجھے
کردار میرا بھلے ہی اچھا نہیں ہے لیکن
میں اچھائی کا بھی ڈرامہ نہیں کرتی
کسی غریب قبیلے کی آبرو کی طرح
ہمارا درد کسی درد میں شمار نہیں
میری آنکھوں سے نکلا وہ ہجرت زدہ شخص
ایسی محفوظ پناہوں کو ترستا ہو گا
آپ اپنی اچھائیوں پر دھیان دیجیۓ
میں اپنی برائیوں کا حساب خود دے لوں گی
میری جانب سے آخری وصیت ہے۔۔۔۔اب کسی گمان میں مت رہنا
تم سے خاک الجھے گی
حالات میں الجھی ہوئ لڑکی
دیکھ لیں سوچ لیں
سیاہ بخت ہوں میں، اکتا جائيں گے آپ
میں رویوں سے واقف لڑکی
اہم ہونے کا وہم نہیں پالتی
میں جو تیرے بعد زندہ ہوں تو قصہ یوں ہے
میں جو مر جاتی میری ماں نے بھی مر جانا تھا
کسی سے مانگ کر لینی پڑے
ایسی محبت کا دکھ سمجھتے ہو۔؟
عمر کچی ہو
ذہن بوڑھاہو جائے
ایسی جوانی کے دکھ سمجھتے ہو
تمہیں تو لاکھ تک آتی ہے گنتی
کروڑوں خامیاں ہیں میرے اندر