صرف ہاتھ ہی نہیں الفاظ بھی سہارا بنتے ہیں
جہاں ہاتھ نہ تھام سکیں وہاں لفظوں سے تھام لیا کریں
دل کرتا ہے اتنا روؤں کے
دماغ کی نسیں پھٹ جائیں
ہم آپ کو اپنی خبر دیں بھی تو کیا سوچ کر
ہم کو رہنا ہی نہیں آپ کو خبر ہونے تک
مت پوچھو کہ کس طرح سے گزر رہی ہے زندگی
اس دور سے گزر رہے ہیں جو گزرتا ہی نہیں
کبھی کبھار وقت کے ساتھ سب ٹھیک نہیں سب ختم ہو جاتا ہے
بعض دفعہ ہم
ذہنی سکون کے علاوہ کچھ نہیں چاہتے
یہ مسئلہ ہی نہیں ہے کہ ہم بچھڑ گئے ہیں
مسئلہ تو یہ ہے کہ ہم عمر بھر نہیں ملیں گے
اور اب جب صبر کی آیتیں حفظ کر لی ہیں
تو دنیا کہتی ہے تم تو بہت بے حس ہو
خواہشیں یوں تو سب ہی مر چکی ہیں
پر وہ اک "آپ" کی حسرت نہیں جاتی
اک مدت سے گھر میں میرا قہقہہ نہیں گونجا
اک مدت سے ماں کو میری خاموشی کا دکھ ہے
میرے حصے میں وہ زندگی آئی جس کو جیتے ہوئے بھی ڈرتی ہوں
خدا کی قسم - بخت اسی کے ہیں
جس کے حصے میں فقط آپ آئے
آپ نے کہا تھا...خداحافظ....ہمیشہ خوش رہا کرنا
میں اس کے بعد کے لمحے....یہاں لکھنے سے قاصر ہوں
🌹کسی کو مل گئی کسی کی محبت 🌹
🌹کسی کے پاس کسی کے وعدے رہ گئے 🌹
تیسرا شخص مسئلہ تھا مگر.....
ہم نے ایک دوسرے کو چھوڑ دیا
🌹میں لکھتی ہوں وہ پڑھتے ہیں 🌹
🌹بس اتنا سا تعلق ہے اب 🌹
میں مکمل نہ ہو سکی آج تک
اور مجھ میں کمی بھی کوئی نہیں
اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میں
اپنے گزرے ہوئے ایام سے نفرت ہے مجھے
کسی غریب قبیلے کی آبرو کی طرح
ہمارا درد کسی درد میں شمار نہیں