Damadam.pk
HareemJiya's posts | Damadam

HareemJiya's posts:

HareemJiya
 

شب بخیر
شرما گئے، لجا گئے، دامن چھڑا گئے
اے عشق! مرحبا، وہ یہاں تک تو آگئے
دل پر ہزار طرح کے اوہام چھا گئے
یہ تم نے کیا کیا، مری دنیا میں آگئے؟
سب کچھ لٹا کے راہ محبت میں اہل دل
خوش ہیں کہ جیسے دولت کونین پا گئے
صحن چمن کو اپنی بہاروں پہ ناز تھا
وہ آگئے تو ساری بہاروں پہ چھا گئے
عقل و جنوں میں سب کی تھیں راہیں جدا جدا
ہر پھر کے لیکن ایک ہی منزل پہ آگئے
اب کیا کروں میں فطرت ناکام عشق کو
جتنے تھے حادثات، مجھے راس آگئے.

HareemJiya
 

میری شاعری کا عنوان ہیں میرے بھائی❤🌾
میرا دل میری جان ہیں میرے بھائی❤🌾
میری زندگی میرا مان ہیں میرے بھائی ❤️🙂
میری حسرتوں کا ارمان ہیں میرے بھائی❤🌾
بھائیوں کا خوبصورت رشتہ ہوتا ہے
بھائی ڈھال ہوں دنیا کی کوئی طاقت اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی 🙂❤️
اللہ کا شکر ہے کے اُس نے مجھے بھی بھائیوں جیسے رشتوں سے نواز ❤️🙂😘
مجھے اپنے بھائیوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے میرے سب سے اچھے دوست اور ہر معاملے میں میرے ساتھ کھڑے ہونے والے۔اللہ کی طرف سے میرے لیے نعمت ہیں❤️🙂
اللہ پاک سب بھائیوں میں پیار محبت قائم رکھے۔آمین ثمہ آمین❤️🙂
اللّه پاک میرے بھائیوں کو ہمیشہ سلامت رکھے امین ثم امین ❤

HareemJiya
 

( بڑے بھائی کے نام)
بڑا بھائی وہ دایاں بازو ہوتا ہے جو جوانی میں ماں باپ کا سہارا بن کے چھوٹے بھائیوں کی خواہشات و دلچسپیوں اور انکی ضروریات کی تکمیل کے لئے اپنا خون پسینہ ایک کرکے کماتا ہے۔
والد کے بعد اگر کوئی والد جیسا پیار دے سکتا ہے تو وہ بڑا بھائی ہوتا ہے جو اپنی خواہشات کا گلا گھونٹ کے،اپنی خواہشات کو چھوٹے بھائیوں کی خواہشات و ضروریات پہ قربان کردیتا ہے۔
بڑا بھائی سخت نہیں ھوتا ہے،بس وہ روتا نہیں ہے کیونکہ انکے رونے سے چھوٹے بہن بھائیوں کے حوصلے کمزور ھوتے ہیں،
اللہ سب پر یہ سایہ ھمیشہ قائم رکھیں،،آمین
اپنے بڑے بھائی کے لیئے.
🥰🥰🥰

HareemJiya
 

آج رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ھونے کا امکان
اگلے 7 سے 10 دن تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان
حبس کی شدت برقرار رھنے کا امکان
کيونکہ ٹھنڈی ھواؤں کا سلسلہ فی الحال منقطع ھے

HareemJiya
 

شادی شدہ افراد بارش کے لیے دعا کریں کیونکہ سنا ھے مظلوم کی دعا سیدھا عرش پر پہنچتی ھے 😅
گرمی بہت زیادہ ہے🥵😌😂
🌞🌞🌞🌞🌞🔥🔥🔥

HareemJiya
 

کیسے "پہن" لیتی ہو اتنی "گرمی" میں "برقعہ"۔۔۔۔
ہاۓ "تمھیں" گرمی نہیں لگتی۔۔۔۔
"اتنا گہرا نقاب"۔۔۔۔
ہاۓ "گلوز" پہنے ہاتھوں میں پسینہ نہیں آتا۔۔۔۔
"پردے" میں "کھاؤ گی" کیسے۔۔۔۔
کئی سوال۔۔۔
ہر دن نئے لوگ۔۔۔
نئے سوال۔۔۔۔
"ایک پر مسرت اور مطمئن جواب"۔۔۔ 😇
میں "مومنوں" کی "عورتوں" میں سے ہوں، میری "صفت" "چادر" ہے، میری "عفت" چادر ہے، میری "پہچان" چادر ہے، مجھے اس "چادر" کے اندر "نظروں کی گرمی" نہیں ہوتی ، ہاں مجھے "محبت الہی" کی "ٹھنڈک" سے تمام گرمی بھی اس "پردے" میں گزارنا "سکون" دیتا ہے...😇💖

HareemJiya
 

خيبرپختونخواہ ميں مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ کل رات سے داخل ھونے کا امکان
بدھ سے يا سلسلہ پورے خيبرپختونخوا کے علاقوں تک پھيل جاۓ گا انشاءاللہ

HareemJiya
 

15 #جولائی سے 15 #اگست تک #خيبرپختونخوا میں #شجر #کاری کے لئے #بہترین وقت ہے۔
اپنے #گھر، #گلی، #روڈ، #سکول، #مدرسہ، #کالج، #کھیت جہاں کہیں #جگہ اور #موقعہ ملے ایک #پودا ضرور #لگائیں۔
#ہم سب نے #انشاءاللہ اپنے #پیارے خيبرپختونخوا کو #سرسبز و #شاداب بنانا ہے
اور یہ #صدقہ #جاریہ بھی ہے۔
☔️♥️♥️☔️♥️☔️♥️♥️☔️

HareemJiya
 

ایک لڑکے نے کلاس میں ایک لڑکی کو محبت بھرا خط لکھا کہ میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں اور اگر تمہیں مجھ سے محبت ہے تو کل سرخ سوٹ پہن کر آنا ۔۔ خط ایک کتاب میں رکھ کر کہا کہ گھر جا کر پڑھ لینا۔ اگلے دن لڑکی زرد رنگ کے کپڑے پہن کر آئی اور کتاب واپس کردی ۔
لڑکا اداس ہو گیا۔
وقت بیت گیا اور لڑکی کی کہیں اور شادی ہو گئی۔۔
کچھ سال بیتے جب ایک دن کتابوں کی صفائی کرتے وقت لڑکے کو اس کتاب سے ایک پرچی ملی جس میں اسی لڑکی نے لکھا تھا۔ " مجھے بھی تم سے بہت محبت ہے مگر میں چاہتی ہوں تم میرے گھر والوں سے مجھے مانگو ۔ اور ہاں میں بہت غریب ہوں اور میرے پاس سرخ سوٹ خریدنے کے پیسے نہیں تھے ۔ تمہاری اپنی ۔۔۔ "
لڑکے کی آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔
مورل ۔۔ سال میں ایک بار لڑکوں کو سبجیکٹ کی کتابیں کھول کر دیکھ لینی چاہیے 😛۔

HareemJiya
 

جو کوئی بھی میری پوسٹ پر لائک کر رہا ہے
💖💖💖💖💖💖
بہہہہہہہہہہہتتتتتتتتت
شششششششککککککککررررررررییییہہہہہہہ
ااااااپپپپپپپپپ
ککککککککاااااااااا
🥰🥰😂😂🤣
خوووووششششش رہیں
ہمییییییییششششششششششییییہہہہہ

HareemJiya
 

میرے رتجگوں کے حساب میں
کوئی ایک نیند کی رات دے
کوئی ایسا اِسمِ عظیم ھو
مُجھے تیرے دُکھ سے نجات دے
یہ جو تِیرگی ھے غُرور میں
کوئی روشنی اِسے مات دے
میری شاعری کے نصیب میں
کوئی ایک حرفِ ثبات دے۔
ہماری زندگی میں ایک ایسا بھی وقت آتا ھے کہ ہمارے پاس کچھ نہیں بچتا.......⚘⚘
اور اگر کچھ باقی رہتا ھے تو وہ سوائے خالی ہتھیلیوں کے جن پر چہرہ رکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رو دیتے ہیں اور پھر انہیں خالی ہاتھوں سے چہرہ صاف کرتے ہیں.......⚘⚘
کیونکہ جس کے ساتھ دکھ سکھ شیئر کرتے ہیں وہ تو کب کا ہم سے کنارہ کرکے بیٹھ گیا اور شاید یہ ہمارے بےبسی کی آخری حد ہوتی ھے۔....⚘⚘

HareemJiya
 

یہ جو میرے سر پر ڈوپٹہ ہے نا😍
میرا غرور ہے🌟
میری حیا ہے💕
میرا زیور ہے🌙🌟
میرا فخر ہے میرا حجاب😊
میرے والدین کی تربیت ہے🌷
میرے اسلام سے میری محبت ہے❤❤💕💕
میرا دین اسلام ہے😚
🌺⃝🕊

HareemJiya
 

اس کو غرور اپنے حسن پہ تھا
میں وفاؤں پہ ہی اتراتی رہی
تھا حقیقت شناس ذہن میرا
دل کی باتوں میں مگر آتی رہی
اس نے ہر موڑ پر اک گھاؤ دیا
میں گھاؤ کھا کے مسکراتی رہی
رنج غالب کی طرح سہہ کر میں
مشکل اپنی آساں بناتی رہی
آخرش چھوڑ ہی دیا اس کو
جس کو کھونے سے جان جاتی رہی

HareemJiya
 

پردہ کیجئے _ کیوں کہ ،آپ کسی والد کی غرور ہیں 💞
پردہ کیجئے _ کیوں کہ ،آپ کسی بھائی کی غیرت ہیں 💞
پردہ کیجئے _ کوں کہ، آپ کسی شوہر کی عزت ہیں 💞
پردہ کیجئے _ کیوں کہ ، آپ کسی گھر کی زینت ہیں 💞
پردہ کیجئے _ کیوں کہ، پردہ حیا کا زیور ہے
پردہ کیجئے _ کیوں کہ ،پردے میں عورت کی شان ہے
پردہ کیجئے _ کیوں کہ، آپ کوئی معمولی لڑکی نہیں بلکہ اسلام کی شہزادی ہیں ،کوئی شہزادی اس طرح معمولی نہیں کہ اس پر ہر کسی کی نگاہ آٹھ جاے ✨
غلطی مرد کے لئے خوبصورت ہو سکتی ہے
لیکن عورت کے لیے داغ ہوتی ہے
داغ دل پر ہو یا دامن پہ ،بدصورت ہی دکھائی دیتا ہے۔
🥰🥰🥰

HareemJiya
 

میرے لکھنے سے آپ کو کیا مسئلہ ہے؟
آپ کی خاطر کیوں ذوق سے جائیں۔۔۔۔۔۔
شاعری تو میرا پہلا عشق ہے۔۔۔۔۔۔
آپ جاتے ہیں تو شوق سے جائیں ۔۔۔🤞

HareemJiya
 

یہ مطلبی اور اناپرست لوگ
○كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْت○🖤🥀

HareemJiya
 

A Sentence Which Kills Millions Of Dreams
Everyday In Pathan Society
"KHALAQ BA SU VAE"

HareemJiya
 

بَلَغَ العُلٰی بِكَمَالِهِ
وہﷺ پُہنچـے بلندیـــوں پــر ﺍپنـے کمــال کـے ســـاتھ
كَشَـفَ الدُجَى بِجَمالِهِ
آپــــــ ﷺ کـے جمــال سـے تمــام ﺍندھیـــرﮮ دُور ہـوگــئـے
حَسُـنَت جَمِيعُ خِصَالِهِ
آپــــــ ﷺ کی تمـام عادتیـــں ہـی بہتـــــ ﺍچھـی ہیــــں
صَلُوا عَليهِ وآلِهِ
آپــــ ﷺ پر اور آپــــــﷺ کـی آل پر لاكهـــوں درُود ﺍور سَـــــلام

HareemJiya
 

السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ💖
⚘⚘⚘꧁❤️﷽❤️꧂⚘⚘⚘
🍂 تتلیاں پھولوں سے زیادہ حسین ہوتی ہیں
لیکن جب باغات کے سودے کئے جاتے ہیں تو اہمیت
پھولوں کو دی جاتی ہے 😊❣🌿
🍂اسی طرح انسان چاہے جتنا بھی خوبصورت
ہو اہمیت اخلاق اور کردار کو دی جاتی ہے 😊❣🌿
🌻 ھمیشہ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں 🌻
🥰🛋️🥱🥱🥱🌉🌉🌉

HareemJiya
 

اپنے کردار كو مضبوط بنائیں تاکہ آپ کے اخلاق و کردار کو دیکھ کر لوگ آپکی شخصیت سے متاثر ہوں اور آپ کے والدین کی تربیت کو سراہیں۔
"تربیت بولتی ہے "
آپ کے اخلاق میں ،بول چال میں ، آپ کے رویے میں ، انسان کی ہر ادا میں تربیت کا عکس نظر آتا ہے۔ جو اس ایک عورت نے کی ہوتی ہے اور وہ اسکی "ماں" ہوتی ہے۔
تربیت کا انسانی زندگی کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے ۔
آج کل کے اوپن مائنڈیڈ والدین جنہیں لگتا ہے کہ اچھی تعلیم ،اچھے اسکول میں ایڈمیشن ،اچھا کھانا پینا اور بچوں کی ساری ضدیں پوری کرنا ،اس سب کو تربیت کا نام دے رہے ہوتے ہیں ۔
تو ایسا بالکل بھی نہیں ہے ۔
تعلیم کی کمی تربیت کو پورا کر سکتی ہے لیکن تربیت کی کمی کو تعلیم کبھی پورا نہیں کر سکتی ۔
بچے کے لیے اُس کے والدین ہی بہترین آئیڈیل ہوتے ہیں ۔