Damadam.pk
Haso.'s posts | Damadam

Haso.'s posts:

Haso.
 

خوبصورت کتابیں پڑھو ، عبادت کرو ، دنیا کی سیر کرو ، حسین ترین عورت سے عشق کرو ،
اچھی موسیقی سنو ، اچھا رقص دیکھو ، بہترین سیگرٹ پیو ، خوش رہو اور مرجاؤ..❤️

Haso.
 

آپ کے بہترین دوست وہ ہیں جو آپ کی آواز سے آپ کی خوشی اور غم کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
~

Haso.
 

مجھے آپشنز اچھے نہیں لگتے... !
محبت میں آپشنز نہیں ہوتے یا تو انتخاب کرو یا چھوڑ دو ! چھوڑنا ہے تو مکمل چھوڑ دو, اگر مُنتخب کرنا ہےتو اول درجے پہ رکھنا ہے . جسے چاہا جاتا ہے تب صرف اُسے دیکھا جاتا ہے , محبت میں درجہ اول رہتا ہے, دوم سوم کو محبت نہیں کہتے اُسے "آپشنز " کہتے ہیں اور مجھے "آپشنز" اچھے نہیں لگتے...!!!

Haso.
 

کسی ایسے شخص کو چیلنج نہ کریں جو اپنی تنہائی سے صلح کر چکا ہو اور اسے اکیلا ہونے کی رتی برابر پرواہ نہ ہو، کیونکہ آپ ہمیشہ ہار جائیں گے...!

Haso.
 

اگر خواتین نہ ہوتی تو ہم اب کسی غار میں بیٹھ کر کچا گوشت کھا رہے ہوتے،کیونکہ ہم نے اپنی محبوبہ کو متاثر کرنے کے لیے تہذیب بنائی تھی!

Haso.
 

عورت پر ہاتھ اُٹھانا بزدل مرد کی نشانی ہے !!🥺✨
Good Morning

Haso.
 

یہ بھی ضرورت ہے۔۔!!
کہ جب تم تھک جاؤ
تو ایک پناہ گاہ میسر ہو،
جہاں تم سکون محسوس کرو!
وہ پناہ گاہ۔۔۔
کوئی من پسند انسان،
مترنم لہجے میں کسی کا وائیس میسج
خاص تمہارے لئے لی گئی ،
کِسی کی "مُسکراتی تصویر"
یا کوئی
خوبصورت یاد بھی ہو سکتی ہے
یاد رکھو!
یہ عام سی چیزیں بھی
کسی خزانے سے کم نہیں۔۔۔
🖤🥀morning

Haso.
 

وہ ایک حسینہ کہ جس کی کمر کا زاویہ قوس قزح سے مشابہت رکھتا ہو بیشک اس کا حسن اس بات کا مستحق ہو کہ ہر روز اس پر ایک نئی نظم لکھی جائیں
میں فیثا غورث کی وہ تصانیف جنہیں
کبھی میں حقارت سے دیکھتا تھا
کے مطالعہ میں سرگرداں ہوں
کے کوئی تو زاویہ تیری خم کمر کے زاویے کی تشریح کر دے
کہیں پر علم بھی سبقت لے جائے مگر کہاں ۔۔۔
تیری کمر کے زاویے۔۔۔
فیثا غورث کی ساری تصانیف پر بھاری ہیں
تو بہتر ہے
میں تیرے پاس رہ کر تیری کمر کا مطالعہ کروں
شاید زمانہ قدیم میں
کسی کمہار نے تیری کمر کی جھلک دیکھ کر ہی
صراحی بنا ڈالی تھی
میری جان تمہاری کمر دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہے اور دنیا میں چند خوبصورت رہ جانے والی اشیاء میں سے ایک ہے🖤🥹🍃

Haso.
 

میں نے کبھی یہ ضد تو نہیں کی پر آج شب ، اے مہ جبیں نہ جا کہ طبیعت اداس ہے"۔🖤🥺🍃

Haso.
 

جب تمہاری بیوی تمہیں راشن کی فہرست دے کر بازار بھیجے تو سب سے پہلے وہ خریدو جو اس نے نہیں لکھا وہ ایک پھول ہو سکتا ہے ، ایک گجرا ہوسکتا ہے ، ایک کنگن یا ایک چاکلیٹ بھی ہو سکتی ہے ۔ ♥️🙂

Haso.
 

بکھری زلفیں ، سرخ آنکھیں ، درد سر ،
اور رات دیر تک بےوجہ جاگنا ،
یہ تم نے اپنا کیا حال بنا رکھا ہے لڑکی ! 🔥🙂

Haso.
 

تمہیں جب بھی ضرورت پڑے ، تمھارے لیے وقت ہے اور ہم دوست ہیں۔ اور تم جانتی ہو اس دنیا میں دوست کی اہمیت کیا ہے۔ ♥️

Haso.
 

جس پر دنیا کی
سات ہزار ایک سو سترہ زبانوں میں
سات ہزار ایک سو سترہ کتابیں لکھی گئیں
اور ہر کتاب میں اس کو
ایک نئے انداز اور نئے محبت سے لکھا گیا
مگر ان سات ہزار ایک سو سترہ کتابوں میں
صرف ایک لفظ مشترک تھا
اور وہ تھا
"واجب المحبت❤"

Haso.
 
Haso.
 

میں نے پوچھا
عورتیں اتنی خوبصورت کیوں ہوتی ہیں
وہ
پلُّو سمیٹتی
چائے بنانے چلی گئی
''ادرک ڈال دُوں""
''تھکان ہے''
'' کل سے تمہارے گلے میں خراش بھی ہے ''
میں نے کہا
میری بات کا جواب بھی دینا ہے
وہ بڑی دیر مُسکراتی رہی
کہنے لگی
کبھی
'' اماوس کی کگر پر
چکوروں کو ناچتے دیکھا ہے" ؟ 🤎
۔

Haso.
 

رحم دل ہمسفر❤
اور جہاں ہمسفر کی بات آئی تو میں نے ہمیشہ اپنے اللہ سے ایک رحم دل ہمسفر مانگا جو میری غلطیوں کو معاف کرنے کی ہمت رکھتا ہو، جو اگرچہ مجھ سے محبت نا بھی کر سکے تو اُس میں انسانیت ضرور ہو کیونکہ جس میں انسانیت ہوتی ہے وہ کسی کو دکھ نہیں دے سکتا...🫶
#_

Haso.
 

آپ جس شخص سے پیار کرتے ہیں اُس کا بوسہ کیسا ہے یہ جانے بنا مر جانا ایک بہت بڑی تکلیف ہے✨❤️
#__𝙃ye🌿🌱

Haso.
 

یقین دھانی ___❤
سنو !!!
اگر ایک ہزار مرد تمہاری محبت میں مبتلا ہوں نا ... تو میں ان میں سے ایک ہوں گا ...
ایک سو مرد اگر تمہاری محبت میں مبتلا ہوں ... تو بھی یقینا میں ان میں سے ایک ہوں گا ...
اگر دس مرد تمہاری محبت میں مبتلا ہوں ... تو بھی میں ان میں سے ایک ہوں گا ...
صرف ایک مرد تمہاری محبت میں مبتلا ہو ... تو وہ میرے سوا کون ہو سکتا ہے ...
اور اگر تم تنہا اکیلی ہو ... اور کوئی بھی تمہاری محبت میں مبتلا نہیں ہو تو ...
یقین کر لینا کہ میں مر گیا ھوں 😊

Haso.
 

ہم سب مر جائیں گے یہ حقیقت جاننے کے باوجود بھی ہم ایک دُوسرے کا دِل دکھاتے ہیں_🙂

Haso.
 

"عورتیں جس سے محبت کرتی ہیں اس پر دھیان نہ دینے کا بہانہ کرتی ہیں مگر ساتھ ہی اسے ایسے دیکھتی ہیں جیسے بلی چوہا دیکھتی ہے😊"
... billi our cohee ki hi misal kyu