Damadam.pk
HassanAli107's posts | Damadam

HassanAli107's posts:

HassanAli107
 

ایکٹیویٹی پوسٹ❤️🥰
اپنے پیدائش کےمہینے کے مطابق سوال کا جواب دیں😇.
جنوری:.....ذندگی کا خوبصورت پل؟ 🌸✨
فروری :....آپ کی شکل کس سے ملتی ہے 😈
مارچ:......اپکو ایک ہفتے میں صرف تین دن کھانے کودیے جائیں تو آپ کیا کریں گے 😜
اپریل:.....کیا ملا محبت کر کے ❤
مئ :....ابھی تک سنگل ہونے کی وجہ 😒
جون:....کس بات پر زیادہ غصہ آتا ہے😡
جولائ:....کس بات پر شرماتے ہیں 🙈
اگست :......اپکی امی نے کون سا آلہ استعمال کر کے بگڑنے سے بچایا😛
ستمبر :....کسی کی بیل بجا کر کبھی بھاگے😁
اکتوبر :.....بچپن میں کس بات پر چھترول پڑی 😐
نومبر :......کیا سین ہے آجکل 👀
دسمبر :.....کس کی تصویر زیادہ دیکھنا پسند ہے 😎
💖💖💖

HassanAli107
 

آخری بار وہ اس شان سے بچھڑا ہے کہ پھر
اس سے ملنے کو کبھی دل نہیں مانا اپنا
تم زمانے سے مخالف تھے مگر تم پر بھی
کچھ نہ کچھ چھوڑ گیا رنگ زمانہ اپنا

HassanAli107
 

وہ آنکھوں آنکھوں میں کرتے ہیں اس طرح باتیں
کہ کانوں کان کسی کو خبر نہیں ھوتی

HassanAli107
 

وہ عنقریب ہمیں چھوڑ دے گا کیونکہ ہم
وہ لازمی ہے اسے یہ بتانے لگ گئے ہیں
لپٹ کے ماں سے سسکتے ہوۓ کہا میں نے
یہ دنیا والے بڑا دل دکھانے لگ گئے ہیں

HassanAli107
 

کالی صبحیں، سرخ راتیں، وقت ساکن، اداس شامیں
ہزار صدیوں کے ہے برابر، ہر ایک لمحہ , بغیر تیرے
تعویز الٹے، ادھوری منت، وظیفے , جادو ناکام سارے
نہ استخارہ ہی کام آیا، نہ کوئی دھاگہ، بغیر تیرے

HassanAli107
 

کبھی تو کہہ دیا ھوتا
کہ بن تیرے جی نہیں لگتا
کوئ بھی شے زمانے کی
کوئ چہرہ نہیں جچتا
کبھی تو کہہ دیا ھوتا
سکوں ذرا ہم کو مل جاتا
بھرم میری محبت کا
ذرا تو -----رہ گیا ھوتا
کبھی تو کہہ --- دیا ھوتا !!

HassanAli107
 

💔یہ جو زندگی کی کتاب ہے۔۔۔
یہ کتاب بھی کیا کتاب ہے__!کہیں ایک حسیں خواب ہے۔۔۔کہیں جان لیوا عزاب ہے__!!کبھی کھولیا،کبھی پالیا۔۔۔کبھی رولیا،کبھی گالیا__!!!کہیں رحمتوں کی ہیں بارشیں۔۔۔کہیں تشنگی بےحساب ہے__!!! کہیں چھاوں ہے،کہیں دھوپ ہے۔۔۔کہیں اور ہی کوئی روپ ہے__!
کہیں چھین لیتی ہے ہر خوشی۔۔۔کہیں مہرباں بےحساب ہے__!! یہ جو زندگی کی کتاب ہے۔۔۔یہ کتاب بھی کیا کتاب ہے__!

HassanAli107
 

مجھے فرصت ہی فرصت ہے
سویرے جلدی اٹھنا ہے
نہ شب کو دیر سے سونا
کہیں باہر نہیں جانا
کسی سے بھی نہیں ملنا
نہ کوٸ فکر لاحق ہے
نہ کوٸ یاد باقی ہے
مگر یہ آخری فقرہ۔۔۔
ذرا سا جھوٹ لگتا ہے!!!

HassanAli107
 

سکول میں اس نے کہا اسے #فوجی پسند ھیں
میں #فوج میں چلا گیا😌😍
پھر پتہ چلا اسے کمانڈو پسند ہیں
میں نے بہت مشکل سے کمانڈو کورس مکمل کیا۔
پھر پتہ لگا اسے #Snap_Shooter بہت پسند ہیں۔میں تین مہینے تک #سنائیپر کورس کرتا رھا😍😍
پھر پتہ چلا کہ اسے #کراٹے_ماسٹر فوجی بہت پسند ہیں
میں #مارشل_آرٹ کورس کرنے چلا گیا 😌😍
اب جب سارے #مطالبات مکمل ہوگئے
اب سنا ھے کے اس نے #پھپھو کے بیٹے کو #ہاں کر دی ہے 😢😢
میں #معصوم_سا_ فوجی ویسے ہی کورس میں #رگڑے
کھاتا رھا😪😢😪

HassanAli107
 

محبتوں کی امین لڑکی
وہ پارسا وہ حسین لڑکی
دیکھو جو اس کی آنکھیں تم
وہ لگے گی تم کو نگین لڑکی
فراقِ یار پر بھی ملال نہیں اس کو
وہ صبر کرتی ذہین لڑکی
شرمگیں لہجہ جھکی ہیں پلکیں
وہ آبرو جیسی مبین لڑکی
گھائل کرے جو محبت سے اپنی
وہ وفا کا پیکر یقین لڑکی
نم ہیں آنکھیں کھلکھلاتا تبسم
وہ طوفاں سے کھیلتی شوقين لڑکی
اک نظر جو دیکھو گے واللہ
وہ واجب المحبت وہ دلنشین لڑکی...jokr🤡🤡🤡🤡🤡

HassanAli107
 

بہت خاموش لوگوں سے۔۔۔
بہت الجھا نہیں کرتے ۔۔۔۔
انہیں خاموش رہنے پر ۔۔۔۔
کبھی چھیڑا نہیں کرتے ۔۔۔🦋
اگر وہ چاہتے نہ ہوں۔۔۔
انہیں دیکھا نہیں کرتے ۔۔۔
سنو خاموش لوگوں کو ۔۔۔
کبھی پرکھا نہیں کرتے ۔۔۔🦋
زمانے بھر کی خوشیوں سے۔۔۔
یہ لوگ بہلا نہیں کرتے ۔۔۔
خاموشی ایک عبادت ہے ۔۔۔
اسے ٹوکا نہیں کرتے ۔۔🦋

HassanAli107
 

ہنسو تو ساتھ ہنسے گی دنیا بیٹھ اکیلے رونا ہوگا
چپکے چپکے بہا کر آنسو دل کے دکھ دھونا ہوگا
بیرن ریت بڑی دنیا کی آنکھ سے جو بھی ٹپکا موتی
پلکوں ہی سے اٹھانا ہوگا پلکوں ہی سے پرونا ہوگا
کھونے اور پانے کا جیون نام رکھا ہے ہر کوئ جانے
اس کا بھید کوئ نہ دیکھا کیا پانا کیا کھونا ہو گا۔
بن چاہے بن بولے پل میں ٹوٹ پھوٹ کر پھر بن جائے
بالک سوچ رہا ہے اب بھی ایسا کوئ کھلونا ہوگا
پیاروں سے مل جائیں پیارے انہونی کب ہونی ہوگی
کانٹے پھول بنیں گے کیسے کب سکھ سیج بچھونا ہوگا
بہتے بہتے کام نہ آئے لاکھ بھنور،طوفانی ساگر
اب منجدھار میں اپنے ہاتھوں جیون ناو ڈبونا ہوگا
جو بھی دل نے بھول میں چاہا، بھول میں جانا ہو کے رہے گا
سوچ سوچ کر ہوا نہ کچھ بھی آؤ، اب تو کھونا ہوگا

HassanAli107
 

ستارے توڑ کر لانے کی کیا ضرورت ہے☆
☆☆ستارے دوڑ کر آئیں ہم اتنے دلکش ہیں
Ap asy ho

HassanAli107
 

برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا
اب ذہن میں نہیں ہے پرنام تھا بھلا سا
ابرو کھچے کھچے سے آنکھیں جھکی جھکی سی
باتیں رکی رکی سی، لہجہ تھکا تھکا سا
الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر میں
بن جائے جنگلوں میں جس طرح راستہ سا
خوابوں میں خواب اس کے یادوں میں یاد اس کی
نیندوں میں گھل گیا ہو جیسے کہ رتجگا سا
پہلے بھی لوگ آئے کتنے ہی زندگی میں
وہ ہر طرح سے لیکن اوروں سے تھا جدا سا
اگلی محبتوں نے وہ نا مرادیاں دیں
تازہ رفاقتوں سے دل تھا ڈرا ڈرا سا
کچھ یہ کہ مدتوں سے ہم بھی نہیں تھے روئے
کچھ زہر میں بُجھا تھا احباب کا دلاسا
پھر یوں ہوا کے ساون آنکھوں میں آ بسے تھے
پھر یوں ہوا کہ جیسے دل بھی تھا آبلہ سا
اب سچ کہیں تو یارو ہم کو خبر نہیں تھی
بن جائے گا قیامت اک واقعہ ذرا سا

HassanAli107
 

کوئی کر کے اقرارِ عشق آزاد ہوجائے
مُحبت بھی کبھی وجۂ فساد ہوجائے
بے سبب عادتاً کریں لوگ بے وفائی
یہ جہاں جفا گروں سے آباد ہوجائے
خود کو اُجاڑ ، بنا دے زندگی کوئی
کوئی چاہے ، ہر کوئی برباد ہوجائے
اپنے مٹ گئے میرا ہُنر مٹاتے مٹاتے
غیروں کے لئے کیوں نہ داد ہوجائے
ہارے جیتی ہوئی بازی یہ سوچ کر
دل میرے دُشمن کا بھی شاد ہوجائے
بیاں تاثیرِ دوائے مُحبت ، مُمکن نہیں
یہ شفا دے جب بعد اَز معیاد ہوجائے
زندگی گُذاری سب سے لڑتے ،
اب اپنے نفس کے خلاف جہاد ہوجائے

HassanAli107
 

ابھی تم تھک نہیں جانا...
ابھی تو سفر باقی ہے۔۔۔۔ابھی تو راہ کے پتھر۔
تمہیں اور آزمائیں گے۔۔ابھی تو ٹوٹ کر تم کو۔۔۔
نیا اک شخص بننا ہے۔۔۔ابھی تو معمولی کنکر سے۔۔۔تمہیں یاقوت بننا ہے۔۔۔✨ابھی تو تم کو حدیث نبی ﷺ کے مثل۔۔۔ہاتھوں پہ دہکتا کوئلہ رکھ کر جینا ہے۔۔۔بڑی تکلیف تو ہوگی۔۔۔مگر پھر اسکو سہنا ہے۔۔۔گر تم پھینک دو گے۔۔
اس کوئلے کو تکلیف کے ڈر سے۔۔۔کہاں پھر روشنی پاؤ گے۔۔۔پھر تو اس اندھیری جگہ۔۔۔
اس کوئلوں بھری جہنم میں جاؤ گے۔۔۔💔دیکھو۔۔۔۔ابھی تم تھک نہیں جانا۔۔۔🥀ابھی تو سفر باقی ہے۔۔۔🍂

HassanAli107
 

اگر کبھی تم مجھے
کوئی تحفہ دینا چاہو تو زیادو مت سوچنا،قیمتی اور مہنگی چیزوں کو مت تلاش کرنا بس ایک شفاف سی شال خریدنا اور میرے کندھوں پر ڈال کر بولنا کہ تم ماڈرن نہیں باوقار اچھی لگتی ہو۔۔!اگر کبھی میں اپنی منزل بھول جاؤں تاریکیوں میں کھوجاؤں
اور تمہیں مجھ پر احسان کرنے کا موقع ملے تو ہچکچانا مت میرے رستے میں کھڑے ہو کر
پورے یقین سے کہنا کہ، ”واپس چلو، یہ اندھیروں کی دنیا ہے! گمراہی کا راستہ ہے جبکہ تم
صراط مستقیم پر چلتی اچھی لگتی ۔اگر کبھی تمہیں مجھ سے
محبت ہوجائے اور تمہیں سمجھ نہ آئے کہ اظہار کی بہترین شکل
کیا ہے تو دیر مت کرنا، میرا ہاتھ تھامنا
اور دھیرے سے کہنا کہ،”تم چاہے مجھ سے محبت کرو نہ کرو، میری ہمسفر بن کر بس مجھ سے وفا کرلینا تم وفا کرتی اچھی لگتی ہو۔۔ !! ❤for uuuuuuuuuuuuu zzzzzzzzooooooooiiiiiiii

HassanAli107
 

❤عشق___کب دعاؤں کا محتاج ہوتا ہے
عشق تو لا علاج ہوتا ہے
عشق کے اپنے اصول ہوتے ہیں
عشق کا اپنا رواج ہوتا ہے______❤
❤____عشق کے عین سے عبادت ہے
عشق روح کا اناج ہوتا ہے
عشق جسموں کو سر نہیں کرتا
عشق کا ذہنوں پر راج ہوتا ہے____❤
❤_____عشق میں شاہ فقیر ہوتے ہیں
عشق کانٹوں کا تاج ہوتا ہے
عشق میں کوئی حد نہیں ہوتی
عشق میں نہ کل نہ آج ہوتا ہے_____❤
❤____عشق خود ہی ظلم کرتا ہے
عشق خود ہی احتجاج ہوتا ہے___❤

HassanAli107
 

کسی کمزور لمحے میں ,اگر میں کہہ پڑوں تم کو،
مجھے تم سے محبت ہے,تو ہنس کر ٹال دینا بات میری
اور بتانا کہ ,محبت جن سے ہوتی ہے ،
انہیں آگاہ نہیں کرتے
کہ آگاہی محبت میں ، گویا موت ہوتی ہے
محبت نام ہے خاموش جذ بے کا،
سسکنے کا، تڑپنے کا، سلگنے کا،
اگر بتلاؤ گے محبوب کو چاہت کے بارے میں !وہ تم کو چھوڑ جاۓ گ
وہ تم کو خاص سے یکدم ہی بلکل عام کر دے گا,سو اے ہمدم!
لگاؤ دل کو تم سو بار ، لیکن دھیان یہ رکھنا
تمہارے دل میں جو ٹھہرے،
اسے یہ مت بتانا، وہ تمہارے دل کا باسی ہے
اسے یہ مت بتانا کہ ، بغیر اسکے اداسی ہے
اسے بالکل نہ جتلانا کہ تم کو اسکی چاہت ہے
اسے بالکل نہ بتلانا!تمہیں اس سے محبت ہے

Social media post
H  : Greatest post -