Damadam.pk
HassanAli107's posts | Damadam

HassanAli107's posts:

HassanAli107
 

باغ جنت میں محمد ......... مسکراتے جائیں گے
جھڑیں گے پھول رحمت کے ہم اٹھاتے جائیں گے۔۔۔ ان شاءاللہ
💚صلی اللہ علیہ وسلم 💚

HassanAli107
 

"ہم ایک جیسے ضدی تھے۔ جانتے تھے۔۔۔!!! 😪💔😪
بچھڑ گئے۔ تو کھبی رابطہ نہ ہوگا۔ 😪💔😪

HassanAli107
 

سوبار چمن مہکا سو بار بہار آئی۔
دنیا کی وہی رونق دل کی وہی تنہائی
ھر درد محبت سے الجھا ھے غمِ ھستی
کیا کیا ھمیں یاد آیا جب یاد تیری آئی
دیکھے ھیں بہت ھم نے انجام محبت کے
آغاز بھی رسوائی انجام بھی رسوائی
پھیلی ھیں فضاؤں میں اس طرح تیری یادیں
جس سمت نظر اٹھی آواز تیری آئی
سوبار چمن مہکا سو بار بہار آئی
دنیا کی وہی رونق دل کی وہی تنہائی

HassanAli107
 

.فضول ناز اٹھانے سے بات بِگڑی ہے،
کِسی کو دل میں بسانے سے بات بِگڑی ہے.
ترے بغیر گزارہ نہیں کسی صورت،
اسے یہ بات بتانے سے بات بِگڑی ہے..

HassanAli107
 

نہ بن سکا میــــں کسی کی نگاہ کا مرکز
مرے خلوص میں شاید کوئی کمی ہوگی

HassanAli107
 

🌟جب دسمبر کی آدھی رات کو پارا منفی 50 - 37 دکھا رہا ہو اور اس وقت اس اندھیری رات میں فوجی سپاہی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہوں۔ جب سرد ہوا کے جھونکے چہرے پر اپنے ناک اور کان کے ہونے کا احساس ختم کر دیتے ہیں۔ جب خاموشی اتنی خاموش کہ وحشت اس کی جگہ لے لیتی ہو تو یہ سپاہیوں کا جذبہ حب الوطنی ہے جو ان کے حوصلے بلند رکھتا ہے یہ پاک فوج کی تربیت ہے جو انہیں ثابت قدم رکھتی ہے۔
👑سیاچن میں موجود فوجی جوانوں
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں🇵🇰⭐

HassanAli107
 

یا تو ہماری قُوتِ برداشت بڑھ گئی ہے
یا تُم میں زخم دینے کے وہ گُن نہیں رہے-

HassanAli107
 

جلا وہ آگ محبت کی میرے سینے میں
کہ خیال غیر کا آئے تو خاک ہو جاؤں
پیر نصیر الدین نصیرؔ

HassanAli107
 

محبت کےپھول ----- کھلتے رہیں گے
دل سے جب دل------- ملتے رہیں گے
جب تک ذی روح زمیں پر ہیں باقی
حسیں سلسلے یونہی چلتے رہیں گے
محبت کے دم سے یہ دنیا حسیں ھے
یوں جذبات سب کے مچلتے رہیں گے
نطر گر زمانے ----------کی نہ لگی تو
ابد تک یہ ارمان-------- پلتے رہیں گے!!

HassanAli107
 

سب سے قیمتی اثاثہ علم سے بھرا ہوا سر نہیں ہے بلکہ محبت سے بھرا ہوا دل ہے جس کے کان سننے کے لیے تیار ہو اور ایک ہاتھ مدد کے لیے تیار ہو

HassanAli107
 

اس وردی کو عام مت سمجھنا،
❤️ جناب ❤️
جوانی دینی پڑتی ہے اسے پانے کے لے۔
پاکستان زندہ باد

HassanAli107
 

رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کیلئے آ۔۔۔
آ پھر سے مجھے چھوڑ کر جانے کیلئے آ۔۔۔
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو۔۔۔
رسمِ رہ دُنیا ہی نبھانے کے لئے آ۔۔۔
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم۔۔۔
تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لئے آ۔۔۔
کچھ تو میرے پندار محبت کا بھرم رکھ۔۔۔
تُو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لئے آ۔۔۔
اک عمر سے ہوں لذتِ گریہ سے بھی محروم۔۔۔
اے راحتِ جاں مجھ کو رُلانے کے لئے آ۔۔۔
اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں اُمیدیں۔۔۔
یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لئے آ۔۔۔
مانا کہ محبت کا چھپانا ہے محبت۔۔۔
چپکے سے کسی روز جتانے کے لئے آ۔۔۔
جیسے تجھے آتے ہیں نہ آنے کی بہانے۔۔۔
ایسے ہی کسی روز نہ جانے کے لئے آ۔۔۔
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کیلئے آ۔۔۔
آ پھر سے مجھے چھوڑ کر جانے کیلئے آ۔۔۔

HassanAli107
 

اےسکونِ قلب!!🥰
میری حیات ...🖤🥀
کاش کہ مجھے چند جادوئی لمحات
میسر آئیں جہاں میں تمہیں...
جی سکوں تم سے اپنی بے بہا محبّت
کا برملا اعتراف کر سکوں...
جہاں تم چاہ کہ بھی
میری محبت سے مکر نا سکو!
جہاں تمہیں میری آنکھوں میں
اپنا آپ دِکھے_...
مجھے سکون درکار ہے
ایسا سکون جس میں میرے ماتھے
پر تمہارے ہونٹوں کا لمس ہو
تاکہ میں ماضی کے دکھ بھول کہ
زندگی کو قریب سے محسوس کر سکوں

HassanAli107
 

اگر کسی سے اپناتعلق کاٹ چکے ہوتو اس کے متعلق اپنی زبان بھی کاٹ دو
ترک کہاوت

HassanAli107
 

سمجھ نہ پائے تھے وہ اندرون کی بارش
تبھی تو آنکھ سے جاری ہے خون کی بارش
محل جو خوابوں کا تعمیر کر چکا تھا، اسے
بہا کے لے گئی پھر مون سون کی بارش
کچھ اس طرح مِرے برسوں کا ضبط ٹوٹا ہے
جوں ایک ساتھ ہوئی ہے قرون کی بارش
برس! کہ تھوڑی فضا مشکبار ہو جائے
میں خشک راہ کی مٹی تو جون کی بارش
جھٹک کے بھیگتی زلفیں یہ کون گزرا تھا
ہے پارساؤں پہ اب تک جنون کی بارش
کڑک سی چائے، تمھارا خیال، تنہائی
اور اس کے ساتھ یہ رم جھم سکون کی بارش
ردھم کے ساتھ وہ ٹپ ٹپ سنائی دی صادق
کہ جیسے ہوگئی مجھ پر فنون کی بارش

HassanAli107
 

اچھے دن کے انتظار میں عمر گزر جاتی ہے 😪
پھر پتا چلتا ہے جو گزر گئے وہی اچھے دن تھے

HassanAli107
 

میرے چہرے کو تو نے ٹھیک سے دیکھا ہی نہیں..!!!
پانچ جھیلوں کے برابر تو فقط آنکھیں ہیں۔۔!!!!

Social media post
H  : right post - 
HassanAli107
 

" - اے الله!سر جھکتا ہے تو تیرے آگے، ہاتھ اٹھتے ہیں تو تیرے آگے، آنسو گرتے ہیں تو تیرے سامنے، سب دعائیں، فریادیں ، آرزوئیں تیرے ہی سامنے ہیں، ان آنسوؤں کو سمیٹتا ہے تو تو...دل تیرا... آنکھ تیری...رضا بھی تیری....سب تیرا ہی ہے میرا تو کچھ بھی نہیں....میرا تو بس تو ہے....اور تو کافی ہے...!!!❤

HassanAli107
 

اُسے کہنا۔۔۔۔۔!
محبت میں کسی کواپنی عادت ڈال کر،
یوں چھوڑ دینے پر،اچانک سے تعلق توڑ دینے پر،یہاں قانون قاضی اور عدالت،کچھ نہیں کہتے،
مگر یہ قتل ہوتا ہے،اُسے کہنا میرے قاتل۔۔۔۔!
جُدائی کی کدالوں سے،جو تم نے قبر کھودی تھی،وہاں میں خاک کے نیچے،
ابھی تک سو نہیں پایا ،یہ ایسا داغ ہے جس کو،ابھی تک دھو نہیں پایا ،
اُسے کہنا!اگر وہ لوٹ کر واپس کبھی آئے،
تو میری خاک کے ذروں پہ،اک احسان تم کرنا،دوبارہ پھر کسی انسان کی،
ہنستی ہوئی دُنیا کو،نہ ویران تم کرنا،اُسے کہنا!
وفا کے سر کو پتھر سے،کبھی پھوڑا نہیں کرتے،
محبت ڈال کر دل میں،اُسے توڑا نہیں کرتے،کسی کا ہاتھ تھامو تو،اُسے چھوڑا نہیں کرتے۔۔۔!!!