Damadam.pk
HassanAli107's posts | Damadam

HassanAli107's posts:

HassanAli107
 

تیرے خیال کو دل سے کبھی جدا نہ کروں
تیرے بغیر تو میں سانس بھی لیا نہ کروں
جو تو ملا ، تو مجھے مشورہ دیا دل نے
کہ اب خدا سے کوئی اور التجا نہ کروں
مجھے یقیں ہے کہ سورج کبھی طلوع نہ ہو
جو تیرے نام سے میں دن کی ابتدا نہ کروں
وفا کی راہ میں رکھ تو دیا ہے میں نے قدم
اب اپنی جان بھی جاۓ تو میں گلہ نہ کروں

HassanAli107
 

محبت کے سفر میں کوئی بھی رستا نہیں دیتا
زمیں واقف نہیں بنتی فلک سایا نہیں دیتا
خوشی اور دکھ کے موسم سب کے اپنے اپنے ہوتے ہیں
کسی کو اپنے حصے کا کوئی لمحہ نہیں دیتا
نہ جانے کون ہوتے ہیں جو بازو تھام لیتے ہیں
مصیبت میں سہارا کوئی بھی اپنا نہیں دیتا
اداسی جس کے دل میں ہو اسی کی نیند اڑتی ہے
کسی کو اپنی آنکھوں سے کوئی سپنا نہیں دیتا
اٹھانا خود ہی پڑتا ہے تھکا ٹوٹا بدن ندیؔم
کہ جب تک سانس چلتی ہے کوئی کندھا نہیں دیتا

HassanAli107
 

میں چھوٹی سی لڑکی بہت ہی بڑی ہوں
کہ ہر جنگ اپنی اکیلی لڑی ہوں ۔۔
بدن کی چٹانوں پہ کائی جمی ہے
کہ صدیوں سے ساحل پہ تنہا کھڑی ہوں ۔۔
ہوا کے ورق پر لکھی اک غزل تھی
خزاں آئی تو شاخ سے گر پڑی ہوں
ملی ہیں مجھے لخط لخط کی خبریں
کسی کی کلائی کی شاید گھڑی ہوں
ہے لبریز دل انتظاروں سے میرا
میں کتبےُ کی صورت گلی میں گڑی ہوں
خلا سے آرہی ہیں صدائیں
مگر میں تو پیچھلی صدی میں جڑی ہوں
میں اک گوشہ عافیت سے نکل کر
وہ پگلی ہوں ،دُنیا سے پھر لڑ پڑی ہوں
وہ کرتا ہے نیناں میں بسنے کی باتیں ۔۔
مگر میں تو اپنی ہی ضد میں پڑی ہوں ۔۔ ۔۔

HassanAli107
 

ایک مُدت سے تجھے وِرد میں..!
رکھا جس نے...!!
وہ مُحبت میں قلندر بھی تو..!
ہو سکتا ہے...!!
تیرے کوچے میں جو آیا ہے...!!
غلاموں کی طرح...!!
اپنی بستی کا سکندر بھی تو..!
ہو سکتا ہے...!

Islamic Quotes image
H  : beautiful - 
HassanAli107
 

ساتھ چھوڑ جانے سے
دل کو توڑ جانے سے
فرق ہی کیا پڑتا ہے
اتنا ہی تو ہوتا ہے
بس نہیں چلتا خود پہ
زندہ ہوتے ہیں مگر
زندگی نہیں رہتی
چاہتیں مر جاتی ہیں
بندگی نہیں رہتی

HassanAli107
 

دوست دوست نہیں دِل کی وفا ہوتے ہیں❤️
محسوس تب ہوتے ہیں جب وہ پردیس چلے جاتے ہیں

HassanAli107
 

ALLAH HAFIZ

HassanAli107
 

ہم چھوڑ گئے تیرا شہر
تو وہ ہدایت بھی تیری تھی
آخر کرتے تو کرتے کس سے تیری شکایت
وہ شہر بھی تیرا تھا وہ عدالت بھی تیری تھی ۔💛💛💛

HassanAli107
 

دنیا میں 𝟐𝟎𝟔 ممالک اور 𝟒𝟐𝟎𝟎 مذہب ہیں لیکن اللّٰه نے ہمیں مُحَمَّدٌ کا امتی بنایا ... الحَمْدُاللہ

HassanAli107
 

کبھی آپ ﷺ کانام لینا_کبھی آپ ﷺ کی بات کرنا،
میرا عشق آپ ﷺ کی چاہت۔۔!! ❤️
میرا شوق آپ ﷺ پر مرنا۔۔!!

HassanAli107
 

مجھے لوگوں نے اپنے رویوں سے سمجھایا
وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا،
چاہتوں میں شدت عمر بھر نہیں رہتی
کسی کے لئے ہم عمر بھر تجسس کا پہلو بن کر نہیں رہتے،
کوئی ہر وقت ہمارے لئے منتظر نہیں رہتا
کسی کے دل میں ساری عمر ہمارا وہی مقام نہیں رہتا،
ہم تاعمر اہم نہیں رہتے
وقت بدل جاتا ہے
لوگ بدل جاتے ہیں
.ہاں لوگوں نے مجھے سمجھایا💙

HassanAli107
 

چل بیٹھ یہاں تجھ کو اک تازہ غزل سناؤں ۔۔۔
جو تو روٹھے مجھ سے، تو میں تجھ کو مناؤں ۔۔۔
دل میں جاگی ہے یوں تیرے ساتھ کی خواہش۔۔
کہ چلتے چلتے سنگ تیرے نیل گگن چھو آؤں۔۔۔۔
جب چاہوں تجھکو دیکھوں، جب چاہے ہاتھ لگاؤں۔۔۔
جب چاہے آنکھوں سے تیرے دل میں اتر جاؤں۔۔
روبرو بھی رہوں اور کچھ حجاب بھی رکھوں۔۔۔
کبھی حیا، کبھی ادا، تجھے جی بھر کے ستاؤں۔۔
شب وصل دل میں خواہشوں کے دیپ جلا کر۔۔۔
بھول کے ساری دنیا، اس کے بازوؤں میں سماؤں۔۔۔۔
محبت رنگ ہے دھنک کا یا تارہ کسی چاند کا۔۔۔
وفا کیا ہے، کیسی ہے، آ تجھ کو میں بتلاؤں

HassanAli107
 

ہر شام یہ کہتے ہو کہ کل شام ملیں گے
کیوں آتی نہیں وہ شام کہ جس شام ملیں گے
اچھا نہیں لگتا مجھے شاموں کا بدلنا
کل شام بھی کہتے تھے کہ کل شام ملیں گے
آتی ہے جو ملنے کی گھڑی کرتے ہو بہانے
ڈرتے ہو ڈراتے ہو کہ الزام ملیں گے
یہ راہ محبت ہے یہاں چلنا نہیں آساں
اس راہ میں تم جس سے ملو بد نام ملیں گے
امید ہے وہ دن بھی کبھی آئیں گے سن لو
ہم تم سے ملیں گے اور سرعام ملیں گے ۔۔۔

HassanAli107
 

♥️کوئی تو ایسا ہو♥️
♥️جسکا لہجہ پھولوں جیسا ہو♥️♥️جس کی باتوں کی خوشبو سے♥️♥️رُوح تک مہک جائے♥️♥️کوئی تو ایسا ہو♥️♥️جسکی محبت سے محبت ہو♥️♥️جسکے قدموں کی آہٹ سے♥️♥️دِل میں ہلچل ہو♥️♥️کوئی تو ایسا ہو♥️♥️جو وفاؤں میں با کمال ہو♥️
♥️جو محبتوں میں لازوال ہو♥️♥️کوئی تو ایسا ہو♥️♥️جو میرے جیسا ہو!!♥️

HassanAli107
 

تمہیں مفت میں بھی راس نہ آئی
وہ میری چاہت جو کروڑوں کی تھی🥀

ASSALAM O ALAIKUM TODAY IS MY LAST DAY.
H  : ASSALAM O ALAIKUM TODAY IS MY LAST DAY. - 
HassanAli107
 

سوچا تمھاری شکایت کروں رب سے...!!!
پھر یاد آیا مانگا بھی تو اسی سے تھا ناں...!

HassanAli107
 

کچھ ایسا ہو یہ شام ڈھلے
کوئی لے کے مجھ کو ساتھ چلے💕
کوئی بیٹھے میرے پہلو میں
میرے ہاتھ پہ اپنا ہاتھ دھرے💕
اور پونچھ کے آنسو آنکھوں سے
وہ دھیرے سے یہ بات کہے💕
یوں تنہا چلنا ٹھیک نہیں🖤
چلو ہم بھی تمہارے ساتھ چلے💕

HassanAli107
 

جب کوئی آپ کو انکار کر دے تو شہر کی سب سے بڑی بلڈنگ پر چڑھ جائيں ...وہاں جا کر ديکھيں شہر کتنا بڑا ہے ، کوئی اور مل جاۓ گا..
“مرن نا لگ جايا کرو..