تجھ کو اتنا کچھ بنانے میں مرا بھی ہاتھ ہے
میری جانب دیکھ میں بھی تیرے پس منظر میں ہوں
میرا دکھ یہ ہے میں اپنے ساتھیوں جیسا نہیں
میں بہادر ہوں مگر ہارے ہوئے لشکر میں ہوں
ساتھ چھوٹتے جا رہے ہیں
اپنے روٹھتے جارہے ہیں
دنیا کہ مکر و فریب سے
دل ٹوٹتے جا رہے ہیں
زندگی نے کیا کچھ دکھلا دیا ہے
آنکھوں سے چشمے پھوٹتے جا رہے ہیں
اک غم ہے جو ہمیشہ وفا نبھاتا ہے
لوگ نادان خوشیوں کو ڈھونڈتے جا رہے ہیں
کاش ایسا ہو کہ سمجھ آجاۓ مقصد حیات
ہم تو اب زندگی سے روٹھتے جا رہے ہیں
Z
فیصلے کی جلدی ھــے؟
میں کہوں اگر تم سـے
ایکـــــ اور کوشش ھم
کر کے دیکھ لیں شاید
واسطہ نکلتا ھو۔۔۔
ھم بچھڑنے والوں کا
ایکــــ سمت کی جانبـــ
راستہ نکلتا ھو۔۔۔۔۔۔
کر لو آخری کوشش
اس کے بعد کھونے کا
آخـــری جو سکہ ھــے
تم اچھال سکتے ھو۔۔۔۔۔۔
تم مجھے کہانی سے
پھر نکال سکتے ھو۔۔۔۔۔🍂
بارش کی برستی بوندوں نے
جب دستک دی دروازے پر .....
محسوس ہوا ۔۔ تم آۓ ہو
انداز تمھارے جیسا تھا !!
ہوا کے ہلکے جھونکے کی
جب آہٹ پائی کھڑکی پر .....
محسوس ہوا ۔۔ تم گزرے ہو
احساس تمھارے جیسا تھا !!
میں نے جو گرتی بوندوں کو
جب روکنا چاہا ہاتھوں پر .....
اک سرد سا پھر احساس ہوا
وہ لمس تمھارے جیسا تھا !!
تنہا میں چلا جب بارش میں
تب اک جھونکے نے ساتھ دیا .....
میں سمجھا تم ہو ساتھ میرے
وہ ساتھ تمھارے جیسا تھا !!
پھر رک سی گئی وہ بارش بھی
باقی نہ رہی اک آہٹ بھی .....
میں سمجھا مجھے تم چھوڑ گۓ
انداز تمھارے جیسا تھا !
کسی کو سوچ سمجھ کر خاص بناؤ۔۔!!
خود کو ثابت مت کرو۔
جو تمہیں صحرا سمجھتا ہے
اسے ریت ہی دو۔
جسے تمہارے پاس آ کر خزاں محسوس ہو
اس کو پھر
سوکھا ہوا پتہ ہی بن کر ملو۔
جسے تمہارے اندر برسات نظر آۓ
اسے ہریالی عطا کرو۔
اور
وہ
جسے تمہارے اندر بہار نہ دِکھے
اسکے لیے کبھی پھول مت کِھلاؤ۔
گلابوں کو نہیں آیا ابھی تک اُس طرح کھلنا
تجھے سوچنے سے جس طرح کھل جاتا ہے چہرہ میرا
سنو لڑکیوں تمہارا دل نہیں کرتا کے تمہارا کوئ فوجی ہو۔
ہوائیں سرد ہو جائیں یا لہجے برف ہو جائیں
ہم اُس کی یاد کی چادر کو خود پہ تان لیتے ہیں
سُنو! درویش لوگوں کی کوئی دنیا نہیں ہوتی
ملے جو خاک رستے میں اُسی کو چھان لیتے ہیں
اگر وہ روٹھ جاتا ہے ہماری جان نکلتی ہے
یہ سانسیں جاری رکھنے کو ہم اُس کی مان لیتے ہیں
ڪبھی ڪبھار دل ڪا بوجھ ہلڪا ڪرنے ڪو ہم ڪسی مخلص ڪاندھے ڪی تلاش میں ہوتے ہیں
ڪوئی ایسا جو بعد میں ڪمزور سمجھ ڪر ہمارا مذاق نه بنائے
لیڪن یقین جانیے ﷲ سے بہتر ڪوئی غمگسار نہیں ہے وہ نا صرف سنتا ہے
بلڪه ہمارے غم سے بوجھل دلوں پر سڪینت بھی طاری ڪرتا ہے
اور ہمارے لیے بہترین راہیں ہموار ڪرتا ہے۔ 🌹🌸🌹
تیڈی سوچ دے وچ ڈینہ لہے ویندے
میں عید دی تیاریاں کیا کریساں
میں تاں جوڑے دا ہالیں سوچیا نٸی
میڈیاں سکھیاں آہدن کجھ وکھرا پیساں
میڈی عید ہوسی سنگ نال تیڈے
وت ہر رگ دے سوٹ سیویساں
رلے ویساں عیددی رات ونگاں پاونڑ
تیڈے سامنڑےبہہ کے ہار سنگھار کریساں
ہک تیڈے آونڑ دی مَنت وچ
میں عید دا روزہ رکھیساں
( Sariki)
تجھ سے جو دھیان کا تعلق ہے!!!
پکّے ایمان کا تعلق ہے!!!
میری چپ کا تیری خاموشی کا!!!
روح اور جان کا تعلق ہے!!!
تو سمجھتا ہے میرے لہجے کو!!!
اور یہ مان کا تعلق ہے!!!
تجھ سے میرا خیال کا رشتہ!!!
یعنی وجدان کا تعلق ہے!!!
کوئی رہتا ہے دل میں یوں جیسے!!!
گھر سے سامان کا تعلق ہے!!!
بن کہے بن سنے ہی اپنے بیچ!!
عہد و پیمان کا تعلق ہے!!!
✍️
وہ نہیں میرا مگر اس سے محبت ہے تو ہے
یہ اگر رسموں رواجوں سے بغاوت ہے تو ہے
سچ کو میں نے سچ کہا جب کہہ دیا تو کہہ دیا
اب زمانے کی نظر میں یہ حماقت ہے تو ہے
کب کہا میں نے کہ وہ مل جائے مجھ کو میں اسے
غیر نہ ہو جائے وہ بس اتنی حسرت
ہے تو ہے😥
ترے غم کو جاں کی تلاش تھی ، ترے جاں نثار چلے گئے
تری رہ میں کرتے تھے سر طلب ،، سرِ رہگزار چلے گئے
تری کج ادائی سے ہار کے ، شبِ انتظار چلی گئی ـــــــــــ
مرے ضبطِ حال سے رُوٹھ کر ــ مرے غم گسار چلے گئے
نہ سوالِ وصل ، نہ عرضِ غم ، نہ حکایتیں ، نہ شکایتیں
ترے عہد میں دلِ زار کے ، سبھی اختیار چلے گئے
یہ ہمیں تھے جن کے لباس پر سرِ رہ سیاہی لکھی گئی
یہی داغ تھے جو سجا کے ہم ، سرِ بزمِ یار چلے گئے
نہ رہا جنونِ رُخِ وفا ، یہ رسن یہ دار کرو گے کیا
جنہیں جرمِ عشق پہ ناز تھا ، وہ گناہ گار چلے گئے
*****
*****
شاعر ”فیض احمد فیضؔ“
اپنی باتوں میں میرے نام کے حوالے رکھنا،
مجھ سے دور ہو تو خود کو سنبھالے رکھنا....!!
لوگ پوچھیں گے کیوں پریشان ہو تم،
کچھ نگاہوں سے کہنا، زبان پہ تالے رکھنا.....!!
نہ کھونے دینا میرے بیتے لمحوں کو،
میری یادوں کو بڑے پیار سے سنبھالے رکھنا......!!
تم لوٹ آو گے اتنا یقین ہے مجھ کو،
میرے لئے کچھ وقت نکالے رکھنا......!!
دل نے بڑی شدت سے چاہا ہے تمہیں،
میرے لئے اپنے انداز وہی پرانے رکھنا.....!!
میں نے بہت سے لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ اب مجھے اس سے محبت نہیں رہی اب میرے دل میں اس کے لیے صرف نفرت ہے کچھ لوگ تو بد دعائيں بھی دیتے ہیں
وجہ یہ کہ انکے محبوب نے ان کی محبت کی قدر نہیں کی یا یوں کہ لیں کے ان کے محبوب نے محبت کا جواب محبت سے نہیں دیا ۔
تو میں نہیں سمجھتا کہ اس وجہ سے آپ محبت کرنا چھوڑ دو میرا ماننا ہے کے آپ نے محبت کی آپ نے اسکو چنا لاکھوں لوگوں میں سے آپ نے صرف اس ایک انسان کو آپنی محبت کے قابل سمجھا تو آپ نے محبت کی نا تو آپ کرتے رہو وہ نہیں کرتا تو نا کرے محبت میں کیسا بدلہ محبت میں تو لین دین نہیں ہوتا اس میں تو صرف دین ہی دین ہوتا ہے محبت بدلہ نٸ مانگتی
ﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻔﺎﻅ کا ﻣﺎﮨﺮ
ﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﻇﮩﺎﺭ کا ﻣﺎﮨﺮ
ﻧﮧ ﻣﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﻓﮑﺮ ﺍﻓﻼﻃﻮﻥ
ﻧﮧ ﻣﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﻓﻠﺴﻔﮧ ﮐﻮﺋﯽ
ﺑﮩﺖ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﯽ ﺣﺴﺮﺕ ﮨﮯ
ﺑﮩﺖ ﭘﺎﮐﯿﺰﮦ ﭼﺎﮨﺖ ﮨﮯ
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺭﻭ ﺑﺮﻭ ﺁﮐﺮ
ﻣﯿﺮﯼ ﺟﺎﮞ ﺑﺎ ﻭﺿﻮ ﺁﮐﺮ
ﮔﻮﺍﮦ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ
ﮔﮕﻦ ﮐﮯ ﺳﺐ ﮐﻨﺎﺭﻭﮞ کو
ﻓﻘﻂ ﺍﺗﻨﺎ ﺳﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ
ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ !!
✍️
درد سہنے میں کمال رکھتی تھی
سواۓ خود کے وہ سب کا خیال رکھتی تھی
ہاں وہ نازوں سے پلی بابا کی لاڈلی
جانے کیسا حوصلہ بے مثال رکھتی تھی
لب پہ آتی نہ تھی کبھی حرف شکایت
وہ ویران آنکھوں میں لاکھوں سوال رکھتی تھی
آنکھ نم تھی لبوں پہ تھا تبسم اسکے
جانے کیسے وہ اتنا ضبط کمال رکھتی تھی
دل میں درد کا سمندر لے کر
جانے آنسو کہاں سنبھال رکھتی تھی
بے چین شہر کی وہ پر سکون لڑکی
رسم دنیا کا کتنا خیال رکھتی تھی...😢
اس طرح نہیں کرتے، رابطہ تو رکھتے ھیں
تھوڑا ملنے جلنے کا سلسلہ تو رکھتے ھیں
منزلیں بلند ہوں تو مشکلیں بھی آتی ھیں
مشکلوں سے لڑنے کا حوصلہ تو رکھتے ھیں
جو تمہارے اپنے ہوں، تم سے پیار کرتے ہوں
ان کا حال کیسا ھے، کچھ پتہ تو رکھتے ھیں
دوستی کے رشتے کو، توڑتے نہیں ایسے
روٹھےدوستوں سے بھی واسطہ تو رکھتے ہیں
چھوڑ جانے والے اکثر، لوٹ کے بھی آتے ھیں
ان کے لوٹ آنے کا راستہ تو رکھتے ھیں✍️
میں پیار دا کلمہ پڑھ بیٹھی
ہوئی عشق دی،میں مرید پیا
میں جھلی تیرے ناں دی ہاں
مینوں کملی کر مزید پیا
تیرے باہجوں سجناں راتاں وی
مینوں بھل گئیاں شببراتاں وی
ہن مکھ دکھا دے چن ماہی
تیرا درشن میری عید پیا
تیرا عشق فرات جیا سجناں
تیرے وعدے کوفے والیا جہے
تیرے ہجر دے کربل وچ ہو گے
میرے سفنے سب شہید پیا
دنے راتی تکدی راہواں وے
مینوں تیری نت اڈیک پیا
موڑ وطن دے ول مہاراں وے
دے کملی نوں ہن دید پیا
میرا یار وی تو حبیب وی تو
میرا نبض شناس طبیب وی تو
آیا سحر تے وقت نزع ماہی
ہوئی تیری طلب شدید پیا
"میری #زندگی کے راز میں اک راز تم بھی ھو
میری بندگی کی آس میں اک آس تم بھی ھو
تم کیا ھو میرے' کچھ ھو یا کچھ بھی نہیں مگر
میری ذندگی کے کاش میں اک کاش تم بھی ھو"🐿️🐿️🐿️🐿️🐿️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain