ہم تو ٹوٹے ہوے دل کو جوڑنے میں مشہور تھے 😍
پھر جب اپنا دل💔 ٹوٹا تو ہنر ہی بھول گے____



یہ آٹھ پہروں کا شمار کیا ہے؟
کہ سات رنگوں کے اِس نگر میں
جہات چھ ہیں
حواس خَمسہ
چہار موسم
زمان ثلاثہ
جہان دو ہیں
خدا ہے واحد
خدائے واحد ۔۔۔!
یہ تیری بےاَنت وُسعتوں کے
سفر پے نِکلے ہُوئے مسافر
عجیب گنتی میں کَھو گئے ہیں
کہ تَھک کے راہوں میں سَو گئے ہیں!
توجہ دے اپنی تعلیم پہ
نہ پڑھ عشق کے عذابوں میں🥀
اکثر ویہی لوگ برباد ہوتے ہیں
جو رکھتے ہیں پھول کتابوں میں 🥀
تجھے ہماری چاہ بھی نہیں۔
ہماری کوئی پرواہ بھی نہیں۔
ہم مرگئے تیرے لئے ستمگر
اور نکلی کوئی آہ بھی نہیں۔
قدر نہ کی ہماری وفا کی
کیا تو کوئی گناہ بھی نہیں۔
ہم نہ بدلےہیں نہ بدلیں گے
مگر زندگی تیری چاہ بھی نہیں۔
دوست ہی کرگئے تباہ سپنا
دشمن سے تو کچھ ہوا بھی نہیں۔
ہو تجھے کسی سے محبت اوردل تیرا توڑے وہ۔
تو تڑپے میری طرح اور تجھے تنہا چھوڑے وہ۔
تجھ سے کرے جھوٹے وعدے اور کھائےقسمیں
تیرا رشتہ تنہائیوں سےسپنا ایسے جوڑے وہ۔
مجھے تُم سے محبت ہے
مگر میں کہہ نہیں سکتی
تیری ہر پل ضرورت ہے
مگر میں کہہ نہیں سکتی 😍
بہت مصروف رہتی ہوں
مگر تمہارے لیے جاناں
مجھے فرصت ہی فرصت ہے
مگر میں کہہ نہیں سکتی 😍
جدا رہ کر بھی زندہ ہوں
مگر یہ بھی حقیقت ہے
جدا رہنا قیامت ہے
مگر میں کہہ نہیں سکتی 😍
مجھے پتہ تھا کہ!تم میری نہیں ہو سکتی
کیونکہ میں نے ایک دن قرآن پاک میں پڑھا تھا کہ"
ہم نے نیک مردوں کیلئے نیک عورتیں اور بد کردار مردوں کیلئے بدکردار عورتیں رکھی ہیں'
تو میں نے اپنے ماضی پر ایک نظر ڈالی جو گناہوں سے بھرا پڑا تھا
لیکن تم تو ایک حور ہو جاناں!
اور حوریں گناہگاروں کو کہاں ملتی ہیں۔... Z
تو شاہ عشق ہے۔ تیرا پلڑا بھاری
میں فقیر عشق ہوں۔ میرا تن بھی خالی۔
میرا من بھی خالی
سنو:
ہم ناراض ہیں تم سے۔۔۔😐
بہت ناراض ہیں تم سے۔۔۔۔۔😒
بہت مغرور ہو نا تم۔۔۔۔۔۔😕
بہت مصروف ہو نا تم۔۔۔۔۔۔
ہمیں تو یاد کرنے کا۔۔۔۔۔وقت برباد کرنے کا۔۔۔۔۔
تمہیں تو وقت ہی کب ھے? 🙄
ہم کو یا د کرنے کا۔۔۔۔۔۔
نا تم کو یاد آتے ہیں۔۔۔۔۔۔
تمہیں کتنا ستاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔🙃
تمہیں نا یاد آیئں گے۔۔۔۔۔۔نا تم کو یوں ستائیں گے۔۔۔۔۔۔😓
جب ہم دنیا سے جایئں گے۔۔۔۔۔۔
تب ہم سے ملنے آؤ گے۔۔۔تو ہم بھی تم کو بتا دیں گے۔۔۔😒
بہت مجبور ہیں ہم بھی۔۔۔۔بہت مصروف ہیں ہم بھی۔۔۔۔😪
ہمیں بھی کام ہیں کتنے۔۔۔۔
تب ہم آنکھیں نا کھولیں گے۔ کبھی تم سے نا بولیں گے۔😢
کہ ہم ناراض ہیں تم سے ۔۔۔۔۔۔ہم ناراض ہیں تم سے۔۔😢
💞اسےکہنا کہ بے وفائی کاکفارہ نہیں ہوگا
لوٹ بھی آؤ تو دل اب تمہارا نہیں ہوگا💞
💞کتنی راتیں جاگی کتنے دن بے چین رہے
ہم سے یہ حساب اب دوبارہ نہیں ہوگا💞
💞محبتیں جو تھیں سب نثار کر دی
ٹوٹا ہوا دل اب کسی کاسہارا نہیں ہوگا💞
💞
💗⚘⚘__مجھے اچھا سا لگتا ہے💗⚘
______💗⚘تمہارے سنگ سنگ چلنا💗⚘⚘
تمہیں ناراض کردینا💗⚘___تمہیں خود ہی منالینا
تمہاری بے رخی پر بھی 💗⚘__تمہارے ناز اُٹھالینا
بہت گہرے خیالوں میں💗⚘__محبت کے حوالوں میں ____⚘⚘ تمہارا نام آجانا 💗⚘
___مجھے اچھا سا لگتا ہے ⚘⚘__تمہاری آرزوکرنا
خود اپنے دل کی دھڑکن سے💗⚘تمہاری گفتگوکرنا
💗⚘_____بہت اچھا سا لگتا ہے.💗⚘
______💗⚘⚘تمہارے سنگ سنگ چلنا⚘⚘💗
تیرے مذاق کے لمحے شمار کرتے ہوئے
بکھر گئے ہیں تیرا انتظار کرتے ہوئے
اسے خبر ہی نہیں کوئی کیسے ٹوٹ گیا
محبتوں کو بہت پائیدار کرتے ہوئے
میں مسکراتا ہوا آئینے میں اُبھروں گا
وہ رو پڑیں گے سولہ سنگھار کرتے ہوئے
وہ کہہ رہے تھے سمندر نہیں یہ آنکھیں ہیں
میں ان میں ڈوب گیا اعتبار کرتے ہوئے
یہ چاندنی بھی جن کو چھوتے ہوئے ڈرتی ہے
دنیا انہیں پھولوں کو پیروں سے مسلتی ہے
شہرت کی بلندی بھی کیا خوب تماشہ ہے
جس ڈال پہ بیٹھے ہو وہ ٹوٹ بھی سکتی ہے
لوبان میں چنگاری جیسے کوئی رکھ جائے
یون یاد تیری شب پر سینے میں سلگتی ہے
آنسو کبھی پلکوں پر تادیر نہیں رکتے
اڑ جاتے ہیں یہ پنچھی جب شاخ لچکتی ہے
خوش رنگ پرندوں کے لوٹ آنے کے دن آئے
بچھڑے ہوئے ملتے ہیں جب برف پگھلتی ہے
ہر ایک صبح کا سونا تمہارے چہرے پر
بکھر بکھر کے نکھرتا رہے چمکتا رہے
تمہارے ہونٹ شفق سے گلاب چنتے رہیں
تمہارے صحن کا سارا چمن مہکتا رہے
تمہاری سانس میں صدیوں کے قافلے اتریں
تمہارے خواب کھلی راتوں میں کھو جائیں
تمہارا ساتھ سدا ساتھ ہر غزل کے چلے
صبا تمھارے نقوشے قدم پے ڈھل کے چلے
بھرے جہاں میں کسی سے بھی حال دل نہ کہو
یہی بہت ہے تم خود سے مسکراتے رہو
یہی دعا ہے چمکو تم آسمانوں پر
ہر برس محیط ہو کہیں صدیوں بھرے زمانون پر
اسی دعا کو تعلق کی انتہا کہنا
جو ہو سکے تو مجھے ایک بار اپنا کہنا
تمہاری سالگرہ پر اب اور کیا کہنا
لکھا ہے وقت نے یہ بھی عجب اپنے مقدر میں
پلٹنا ہی نہیں جس کو،اسی کے راستے دیکھو
ہمیں سمجھو نا خوش اتنا لبوں کی مسکراہٹ سے
ہماری آنکھ میں پھیلے ہزاروں حادثے دیکھو
تھکے ہارے سے بیٹھے تھے مگر تیری صدا سن کر
شکستہ پا چلے آئے ہمارے حوصلے دیکھو۔۔۔!
اکّا دکّا لوگ سیانے ہوتے تھے
کسی کسی کے گھر میں دانے ہوتے تھے
سو تک گنتی کسی کسی کو آتی تھی
ایک روپے میں سولہ آنے ہوتے تھے
گاؤں میں بس ایک ہی مسجد ہوتی تھی
ہر دل میں بس چار ہی خانے ہوتے تھے
جھوٹی قسمیں شہر میں تھیں اور گاؤں میں
بس تکیے پر پھول بنانے ہوتے تھے
گمراہوں کو راہ پہ لانا آساں تھا
بس منڈیر پہ دئے جلانے ہوتے تھے
چل جاتے تھے جادو ٹونے اور تعويذ
سادہ لوگ اور سچے زمانے ہوتے تھے
تم گُزرو اور
وقت نہ ٹھہرے
ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے.....!!
یاد آؤ اور
درد نہ بھڑکے
ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے....!!
صبر کِیا ہے
شکر کِیا ہے لیکن
دل کو چین آ جائے
ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے.....!!
ترکِ محبت کر لینے سے
ترکِ محبت ہو بھی جائے
کوئی اُسے جا کر سمجھائے
ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے......!!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain