تم نغمہِ ماہ ھو ، انجم ھو ، تم سوزِِ تمنا کیا جانو تم دردِ محبت کیا سمجھو ، تم دل کا تڑپنا کیا جانو سو بار اگر تم روٹھ گئے ، ھم تم کو منا ھی لیتے تھے ایک بار اگر ہم روٹھ گئے ، تم ہم کو منانا کیا جانو تخریبِ محبت آسان ھے ، تعمیرِ محبت مشکل ھے تم آگ لگانا سیکھ گئے ، تم آگ بجھانا کیا جانو تم دور کھڑے دیکھا ھی کیے ، اور ڈوبنے والے ڈوب گئے ساحل کو تم منزل سمجھے ، تم لذتِ دریا کیا جانو.... _