حسن میں افرین لگتی ہو قد میں بھی پانچ، تین لگتی ہو ❤ جب پہنتی ہو سرخ رنگ لباس تب بلا کی حسین لگتی ہو ❤ لوگ مجھ کو تو تیز کہتے ہیں تم بھی کافی ذہین لگتی ہو ❤ میں تمھیں بہترین لگتا ہوں مجھے تم بہترین لگتی ہو ❤ جس نگر ہجر کو زوال نہیں اس نگر کی مکین لگتی ہو ❤ سات پردوں میں رہ رہی ہو تم چرخ کی جانشین لگتی ہو ❤ میں محبت کے میم سا اور تم عشق اول کا شین لگتی ہو____HaYa