Damadam.pk
Hoorkhan's posts | Damadam

Hoorkhan's posts:

Hoorkhan
 

اگر سجدہ نہ ہوتا تو ہم اُن دُکھوں میں گِر کر مر جاتے جنہیں ہم اللّٰہ کے سوا کسی سے نہیں کہہ سکتے ۔۔
✨🌸

Hoorkhan
 

اِن دنوں ایسی اداسی کی کیفیت ہے کہ میں
خدا کے سامنے جھکتے ہی رونے لگتی ہوں
🖤

Hoorkhan
 

میرے علاوہ فقط " خُدا " کو پتہ ہے اُسکا
جو میرے دِل میں دُکھ ہے ، عجیب دُکھ ہے
🖤

Hoorkhan
 

اک عمر کی ہے دل کے لگانے میں احتیاط
اور اتنی احتیاط کہ دل ، دل نہیں رہا
🖤

Hoorkhan
 

جو زندگی میں آنے والا پہلا شخص ہوتا ہے وہ جا کر بھی نہیں جاتا بلکہ ہمیشہ مقابلوں اور موازنوں کا حصہ بنا رہتا ہے ۔۔
💙

Hoorkhan
 

معاملات اللہ کے سپرد کرنا ہی بہتر ہوتا ہے کیونکہ اتنا آپ خود کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے جتنا اللہ آپ کے ساتھ مخلص ہے ۔۔
💜

Hoorkhan
 

ہر کسی کا دل رکھنے والے کو اپنا دل رکھنے کے لیے کوئی سینہ نہیں ملتا ۔۔
🖤

Hoorkhan
 

! اے پروردگار
جو شے میں تیری رضا کیلئے چھوڑ دوں ، مجھے اس کی خواہش میں دوبارہ مبتلا نہ کرنا ۔۔
💙

Hoorkhan
 

ضائع ہونے سے بچا لے میرے معبود مجھے
یہ نہ ہو کہ وقت مجھے کھیل تماشا کر دے
یہ جو حالت ہے میری میں نے بنائی ہے مگر !
جیسا تو چاہتا ہے اب مجھے ویسا کر دے ۔۔
💙

Hoorkhan
 

اپنے " بہترین دوست " سے محبت میں مبتلا مت ہونا ! کیونکہ آپ ایک ہی وقت میں دو نقصان برداشت نہیں کر سکتے ۔۔
🖤

Hoorkhan
 

مجھے نہ تو پابند رہنا اچھا لگتا ہے اور نہ ہی پابند رکھنا ، میں خود بھی آزاد رہنا چاہتی ہوں اور خود سے منسلک لوگوں کو بھی آزاد دیکھنا چاہتی ہوں ۔۔
💙

Hoorkhan
 

مُجھے لگا جیسے ساری دُنیا میرے قبضے میں ہے ، حالانکہ وہ میرے بابا کا ہاتھ تھا بَس۔۔
💜

Hoorkhan
 

کوئی اتناااا اچھاااا ، اتناااا پیارا ، اتناااا کُول ، اتناااا غم خوار کیسے ہو سکتا ہے کہ صرف دو جملوں سے ساری کی ساری پریشانی دور کردے کیسے یاااار کیسےےےے ۔۔ ؟؟
💌

Hoorkhan
 

اللہ راضی ہے تمہاری دعاؤں پہ اگر دل نہیں بدل رہا ۔۔
💜

Hoorkhan
 

کبھی کبھی بولنے والا ایک بات بولتا ہے اور
سننے والے کو یہ الفاظ جانے کتنی بار سنائی دیتے ہیں ۔۔
🤍

Hoorkhan
 

تم اس درد کی کیفیت کو کیسے بیان کر سکتے ہو ۔۔
جس میں تم بولنا چاہتے ہو ، چیخنا چاہتے ہو ، شور مچانا چاہتے ہو اتنی شدت سے اپنا درد بیان کرنا چاہتے ہو کہ برسوں سے بہرے لوگ بھی تمہاری بات سننے لگ جائیں مگر تم بول نہ پاؤ ، چیخ نہ سکو تمہاری آواز حلق میں اٹکی رہ جائے ، تمہارا درد آنکھوں کی نمی بن کر تمہاری پلکوں کو بھگو جائے اور تم بس مسکرا کر رہ جاؤ اس اذیت کو کوئی نہیں سمجھ سکتا ، کوئی بھی نہیں ۔۔
🖤

Hoorkhan
 

وہ ایک لڑکی جو سوتی ہی نہیں راتوں کو
اگر اُس کی وجہ تم ہو تو کیااا ظالم نہیں تم ۔۔ ؟
🤍

Hoorkhan
 

کوئی نا کوئی ہوتا ہے جو آپ سے چھوٹا ہوتا ہے اور آپ کی تقلید کر رہا ہوتا ہے۔
اس لیے توجہ سے قدم رکھیں ، آپ کے قدموں کے نشان کسی کے لیے فہم و فکر ، کسی کا طرز زندگی بن جاتے ہیں۔۔
💙

Hoorkhan
 

اللہ تو ایک چھوٹی سی چیونٹی کا حق بھی ضائع نہیں کرتا ، تو تم نے کیسے سوچ لیا کہ تمہارا ٹوٹے دل کے ساتھ کیا گیا صبر ضائع ہو جائے گا۔۔؟؟
یقین رکھو ، تمہاری دعائیں اُس کے در پر نام لے کر پہنچتی ہیں اور جب وہ "کُن" فرما دیتا ہے تو سب کچھ تمہارے حق میں ہو جاتا ہے ۔۔
💜

Hoorkhan
 

کسی سے محبت نہ کرنا دکھ کی بات ہے لیکن کسی سے محبت نہ کر پانا اس سے کہیں زیادہ گہرے دکھ کی بات ہے۔۔
🖤