بہت کچھ لکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ بعض احساس تحریر بھی نہیں ہو سکتے ان کو بس آپ اپنی سوچ کے کینوس پر بنا سکتے ہیں ، سجا سکتے ہیں یا بگاڑ سکتے ہیں ۔
💙
آپ یقیناً کسی ایسے شخص کے مستحق ہیں جو دنیا سے زیادہ آپ کو آخرت کے قریب رکھے ۔
جسے آپ کے بالوں ، جلد ، رنگت کی فکر نہ ہو بلکہ جو آپ کے ایمان کی فکر کرے ، جس کی صورت آپ کو کسی شاعر کے شعر کی نہیں بلکہ اللّٰه کی آیات یاد دلائے ۔
💜
رشتے میں اپنے ساتھی کو باخبر رکھنا بہت ضروری ہے مصروف ہونا اس بات کا بہانہ نہیں بن سکتا کہ آپ اُس شخص کو اپڈیٹ نہ کریں جس نے آپ کے جواب یا اطلاع کے لیے گھنٹوں انتظار کیا ہو ۔
رشتہ نبھانا ایک بڑی ذمہ داری ہے اور اگر آپ اس کی معمولی سی توقعات پوری نہیں کر سکتے تو رشتہ شروع نہ کریں ۔
ایک حقیقی مرد یا عورت ، چاہے جتنے بھی مصروف ہوں ، ایک دوسرے کو اپڈیٹ کرنے کا موقع نکالیں گے کیونکہ رشتے اسی طرح چلتے ہیں ۔
ایک سادہ سا پیغام ، "ہیلو ، بس یہ بتانے آیا/آئی ہوں کہ میں مصروف تھا/تھی ، لیکن تمہارے بارے میں سوچ رہا/رہی ہوں" بھیجنا کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔
💙
کبھی کبھار سوشل میڈیا بھی عجیب ہی لگتا ہے یہاں بندہ لکھتا ایک کے لیے ہے ، پڑھتا دوسرا ہے ، محسوس تیسرے کو ہوتا ہے اور جذبات چوتھے کے مجروح ہو جاتے ہیں ۔
🤍
تمہارا چند سیکنڈ گلے لگائے رکھنا میرے بہت سے مسائل کا حل ہو سکتا ہے ۔
💜
اگر تم پاس ہو تو پھر سارا جہاں تخلیہ ۔
💜
سن تو لیتی ہوں اُس کی ساری دلیلیں
مگر بعد میں اپنی ہی منواتی ہوں ۔
💌
تمہارا میسج صرف میسج ہی نہیں بلکہ میرے چہرے کی مسکراہٹ بھی ہے ۔
💜🙈
زندگی آپ کو اندر سے کیسے بدل دیتی ہے
اس کا اندازہ آپ کو اچانک تب ہوتا ہے جب کبھی دل کے بہت قریب کی چیزیں بھی اہمیت کھو دیتی ہیں ۔
🤍
اِک اُسکے ہاتھ تھام لینے سے سب اچھا ہو جاتا ہے
یہاں تک کہ میری تقدیر کے گردش کرتے ستارے بھی ۔
💜
ہنس کے تُجھ پہ وار دیں گے زندگی کا تو مسئلہ ہی نہیں پیارے ۔
💙
مخلص ہونا دنیا کا سب سے پُرکشش جذبہ ہے ، حتی کہ محبت سے بھی زیادہ ۔
💜
ہم نے آزمائی ہیں ، کئی محفلیں اور بھی مگر
چائے ہو ، دوست ہوں اس کا مزہ ہی کچھ اور ہے
💜
We felt ThAnKinG Allah FoR BleSsiNG US wiTh BeaUtifUl BabY BoY ...
Our Little StaR .
You aRe ThE LiGhT IN OuR liVeS ...
WelComE TO The wORld .
💜
کچھ لوگوں کو خدا نے اااااتنی ذہانت ، صلاحیت اور علم سے نوازا ہوتا ہے کہ اُن پر تو صرف رشک ہی کیا جا سکتا ہے ۔
💜
اگر اللہ نے کوئی چیز آپ کے لیے لکھ دی ہے تو وہ آپ کو ضرور ملے گی ، وقت مختلف ہو سکتا ہے ، سفر مختلف ہو سکتا ہے لیکن وہ آپ کی ہی ہوگی ۔
ان شاء اللہ۔
💜
سوچوں سے بھرا دماغ نیند سے بھری آنکھوں کو سونے نہیں دیتا ۔
🤍
سر درد تو محض ایک نام ہے کچھ باتیں دماغ کو اتنی چُبھتی ہیں کہ ہم برداشت نہیں کر پاتے ۔
🤍
!پیارے اللہ
اپنے نور سے اُن اندھیروں کو مٹا دیجیے جو میرے گرد جمع ہو گئے ہیں ۔
💜
!اے سبب پیدا کرنے والے رب
کوئی خُوبصورت سبب بنا کر میری اُن تمام راہوں کو ہموار کر
دے جِن کے لیے میرا دِل بے حد پریشان ہے ۔
( آمین )
💙
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain