کیاااا تم میری خاطر آسمانوں کی طرف ایک دعا بھیج سکتے ہو ۔۔؟ !!! اگر ہاں تو پھر بھیجو کہ مجھے ہر اُس چیز کی محبت سے بے نیاز کر دیا جائے جو میرے لیے صرف ہلاکت کا باعث بن رہی ہے ۔۔ 🤍
کوئی ہمارے ساتھ وقت گزارے تو ہمارے ہوش و حواس اپنے ٹھکانے پر نہیں رہتے ۔۔ کوئی ہمیں سراہے تو وہ ہمیں اپنی مُٹھی میں قید نظر آنے لگتا ہے ۔۔ کوئی ہم سے ہمدردی کرے تو ہمیں خوش فہمی ہونے لگتی ہے ۔۔ ہم لڑکیاں ناجانے اااتنی نادان کیوں ہوتی ہیں ۔۔ 🖤
کبھی چائے پیتے ہوئے میرا خیال آیا ؟ یہ پوچھیں کہ خیال کب نہیں آیا ؟ پھر ؟؟؟ پھر یہ میں سوچتا ہوں کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے ہماری زندگی میں روشنی اور سب سے بڑھ کر زندگی قائم رہتی ہے آپ بھی میرے لیے ایسی ہی ہیں کبھی روشنی ، کبھی زندگی اور کبھی میری محبت ۔ 💜
آپ یقیناً کسی ایسے شخص کے مستحق ہیں جو دنیا سے زیادہ آپ کو آخرت کے قریب رکھے ۔ جسے آپ کے بالوں ، جلد ، رنگت کی فکر نہ ہو بلکہ جو آپ کے ایمان کی فکر کرے ، جس کی صورت آپ کو کسی شاعر کے شعر کی نہیں بلکہ اللّٰه کی آیات یاد دلائے ۔ 💜
رشتے میں اپنے ساتھی کو باخبر رکھنا بہت ضروری ہے مصروف ہونا اس بات کا بہانہ نہیں بن سکتا کہ آپ اُس شخص کو اپڈیٹ نہ کریں جس نے آپ کے جواب یا اطلاع کے لیے گھنٹوں انتظار کیا ہو ۔ رشتہ نبھانا ایک بڑی ذمہ داری ہے اور اگر آپ اس کی معمولی سی توقعات پوری نہیں کر سکتے تو رشتہ شروع نہ کریں ۔ ایک حقیقی مرد یا عورت ، چاہے جتنے بھی مصروف ہوں ، ایک دوسرے کو اپڈیٹ کرنے کا موقع نکالیں گے کیونکہ رشتے اسی طرح چلتے ہیں ۔ ایک سادہ سا پیغام ، "ہیلو ، بس یہ بتانے آیا/آئی ہوں کہ میں مصروف تھا/تھی ، لیکن تمہارے بارے میں سوچ رہا/رہی ہوں" بھیجنا کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔ 💙
کبھی کبھار سوشل میڈیا بھی عجیب ہی لگتا ہے یہاں بندہ لکھتا ایک کے لیے ہے ، پڑھتا دوسرا ہے ، محسوس تیسرے کو ہوتا ہے اور جذبات چوتھے کے مجروح ہو جاتے ہیں ۔ 🤍