لاحاصل چاند کے پیچھے بھاگنے والوں کے قدموں سے جب زمین سرکتی ہے تو پہلا زخم رُوح پر لگتا ہے ، اور پھر پہلا زخم گہرا ہو یا نہ ہو اثر و نِشان ہمیشہ کے لِیے چھوڑ جاتا ہے! ۔ " 💔🙂
کبھی کبھی زندگی بھر کا ساتھ نہیں چاہیے کبھی کبھی کوئی ایسا بھی چاہیے ہوتا ہے جو رات کے اس پہر آپ کی بات دھیان سے سنے اور سمجھے اور آپ کو بولے پریشان نہ ہو... سب ٹھیک ہو جائے گا... بس اتنے سے الفاظ ہی دل کی تسلی کے لیے کافی ہوتے.... 💯😊💔
ہر شخص میں خود کشی کا الگ انداز ہے ایک اچھے کپڑے پہننا چھوڑ چکا ہے، ایک اب آرزوئیں نہیں کرتا ،ایک پڑھائی چھوڑ چکا ہے ایک محبت نہیں کر رہا، ایک محبت قبول نہیں کر رہا، ایک نے اپنی فوٹو لینا چھوڑ دیا اسی طرح لوگ 24 سال کی عمر میں مر جاتے ہیں اور 80ویں سال جا کر دفن ہوتے ہیں