کون سی کتاب میں لکھا ہے محبوب بہترین ہی ہوتا ہے؟ محبوب برا بھی ہوسکتا ہے ۔۔۔۔گنہگار بھی ۔۔۔۔محبت کا کام ہوتا ہے بس اپنا لینا ۔۔۔ہر عیب کو ڈھانپ دینا ۔۔✅💯♥️🙂 #آپ_بھی_ڈھانپ_لیں_اپنی_محبت_کو... 🙏😍
اماں لڑکیاں گھروں کی دہلیز کیسے پار کر لیتی ہیں؟؟؟ اماں جو چائے پینے کے ساتھ ساتھ تیز تیز سبزی بنانے میں مصروف تھیں ہاتھ روک کر پوچھنے لگیں بیٹا کبھی چرواہے کو دیکھا ہے اس نے اپنی بھیڑ بکریوں کو رسی ڈالی؟؟؟ میں نے کہا نہیں کہنے لگیں پتری کیونکہ چرواہا محبت کی رسی ڈال کے رکھتا ہے اسکی بکریاں نہیں بھاگتی۔لڑکیاں بھی ایسی ہوتی ہیں اگر انہیں محبت کی لگامیں گھروں سے ڈالی جائیں تو وہ باہر کی طرف نہیں دیکھتیں۔۔۔جب باہر سے محبت ملے اور گھر سے تکلیف ملے تو دہلیز پار کرنے میں مشکل پیش نہیں آتی۔
زندگی میں اگر کوئی امنگ نہ ہو تو وہ قبرستان ہی بن جاتی ہے- جہاں حسرتوں اور نا آسودہ خواہشوں کےلاوارث مردے دفن ہوتے رہتے ہیں قبرستان میں تین طرح کے لوگ رہ سکتے ہیں وہ جو مر گیا ہو یا وہ جو کسی کے مرنے کا منتظر ہو یا پھر جس نے اپنے اندر کو ختم کر دیا ہو