میں کچھ بھی پوچھے بغیر اُٹھ کے آگیا واپس سمجھ گیا تھا اُسے دیکھ کر، جواب ہی ہے! ہماری اُونگھ ، کبھی نیند تک گئی ہی نہیں سو خواب دیکھنا، تاحال ایک خواب ہی ہے ھم ایک ہاتھ کی دُوری پہ، ساتھ پھرتے ہیں وہ دَسترس میں نہیں ھے، وہ دستیاب ہی ہے تیری طلب اگر آسُودگی ہے، رب راکھا ہمارے پاس تو لے دے کے، اِضطراب ہی ہے