اگر تمھارا محبوب تمھارے ہونٹوں سے پہلے تمھاری آنکھیں چومنے لگے تو سمجھ جانا اب وہ مکمل تم سے جڑ چکا ہے اب اس کی محبت میں پہلے سے زیادہ شدت آ چکی ہے کہ اب اسے تم گوشت نہیں پورا وجود محسوس ہوتے ہو جسے پوجا جا سکتا ہے عقیدت سے چوما جا سکتا ہے دیوانگی سے چاہا جا سکتا ہے کہ عاشق صادق جانتا ہے کہ آنکھیں ہونٹوں سے کہیں زیادہ مقدس ہیں اور محبت ہونٹ چومنے سے نہیں آنکھیں چومنے سے امر ہوتی ہے😊
باب مارلے نے کہا تھا: "اگر وہ خاص ہے تو آسان نہیں ہوگی اگر وہ آسان ہے تو خاص نہیں ہوگی اگر وہ قابلِ محبت ہے تو تم ہار نہیں مانو گے اور اگر تم ہار مان گئے، تو تم اس کے قابل نہیں ہو۔" حقیقت یہ ہے کہ ہر کوئی تمہیں دکھ پہنچائے گا؛ تمہیں صرف ان لوگوں کو تلاش کرنا ہے جن کے لیے درد سہنا جائز ہو۔❤️✌🏻
اپنی چائے پئیں خاموشی کو اپنائیں دسروں کی باتوں میں نہ آئیں چپکے چپکے سے خوبصورت عورتوں کو دیکھا کریں اچھا سا میوزک سنیں لوگوں کو سنجیدگی سے نہ لیں اپنے جذبات کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کریں پرسکون رہیں اگر کسی کا کوا سفید ہے تو اسے سفید ہی رہنے دیں، کالا ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں اگر کوئی یہ تسلیم کر چکا ہے کہ ہاتھی درخت پر بیٹھا ہے تو اس کے ہاتھی کو نیچے اتارنے میں اپنا وقت، الفاظ اور جذبات ضائع نہ کریں ✌🏻
میں چاہتا ہوں تم میرے نمبر پہ ایک "مخصوص نوٹیفکیشن ٹون" سیٹ کرلو تاکہ میں جب بھی میسج کروں....!!🥀 "تمھارا دل سو کی سپیڈ سے دھڑکے اور وقت کے ہزارویں حصے میں موبائل پکڑ کے میرا جواب دو....!! "مجھے ہمیشہ سے "انتظار" لفظ بہت برا لگتا ہے"....!! چاہے کنورسیشن میں دس منٹ کا ہو یا کال کچھ چند سیکنڈز کے لیے ہولڈ ہوجائے، مجھے وحشت ہونے لگتی ہے....!! مجھے ایسے لگتا ہے کہ انتظار ہمارے جذبات کو کھا جاتا ہے....!! ایک لمبے انتظار کے بعد محبت میں وہ شدت نہیں رہتی....!! "وقت کے ساتھ سب مر جاتا ہے"....!!🤍