"____ بہترین ہوتے ہیں وہ رشتے جو لاکھ اختلافات کی صورت میں بھی ایک دوسرے کا برا نہیں چاہتے، ایک دوسرے کی پرواہ کرتے ہیں، ایک دوسرے کو برائی سے روکتے ہیں، ناراضگی تو رکھتے ہیں مستقل نہیں عارضی سی ____، خوبصورت ہوتے ہیں وہ رشتے جو ایک دوسرے کو خامیوں سمیت قبول کرتے ہیں، قابلِ دید ہیں ایسے لوگ جو اپنے دل میں کسی شخص کے لیے آخر تک پہلے جیسی محبت رکھتے ہیں ایسے ہی رشتے کامیاب ہوتے ہیں۔!"
میرے لئے خاموشی کو چننا ہمیشہ ہی سب سے بہترین انتخاب ثابت ہوا ہے۔ مجھے جب بھی لگا یہ چیزیں میرے کنٹرول سے باہر ہیں، میں نے خاموشی اختیار کی اور آج اسی خاموشی نے میرے دل کو راحت بخش دی۔ میں نہیں سمجھتی کہ ہر شخص میرے جواب کا مستحق ہے۔ ہمیشہ یاد رکھیں غیر ضروری تفصیل، غیر ضروری کنٹرول ،غیر ضروری حق جتانا یہ سب چیزیں آپ کی قدر کو بڑھانے کی بجائیں آہستہ آہستہ ختم کر رہی ہوتی ہیں۔