بچوں کو لگتا ہے ہم اندھے ہیں۔۔ فزکس کے امتحانی پرچے میں کیا لکھا تھا؟ چیک کرنے والے نے سر پکڑ لیا “میں فرسٹ ایئر انٹر کی کاپیاں چیک کررہا ہوں۔ بچوں کو لگتا ہے پیپر چیک کرنے والا اندھا ہے کچھ بھی لکھ دو۔“ یہ کہنا ایک ایسے ممتحن کا ہے جن کے پاس چیکنگ کے لئے آنے والی کاپی میں نہ صرف گانا لکھا ہوا تھا بلکہ اندر موسیقی کی دھن بھی لکھی گئی تھی۔ ویڈیو دیکھیں ممتحن کے مطابق یہ فزکس کا پرچہ ہے جس میں طالب علم نے گیت کے ساتھ نیوٹن کو بھی برا بھلا کہا ہے۔ گلوکار کا جواب چونکہ طالب علم کا لکھا ہوا گیت گلوکار علی ظفر کا ہے اس لئے انھوں نے بھی اس خبر کے وائرل ہوتے ہی اپنا ردعمل دیا ہے۔ علی ظفر لکھتے ہیں “میرے گانوں میں فزکس نہ تلاش کریں اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے۔ لیکن پھر بھی پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ ک