خالی کاسے میں ڈال دو کنکر
اندھے سائل کو کچھ قرار ملے
اےکاش! تو بھی سنتا کبھی آہٹوں کی گونج
اےکاش! تو بھی میری طرح ڈھونڈتا مجھے !
تیری طلب بھی نہ آئی ہمارے حصے میں
کسی کے بخت میں لکھا گیا مُکمل .....
مرے ہم سُخن کا یہ حُکم تھا کہ کلام اُس سے میں کم کروں
مرے ہونٹ ایسے سِلے کہ پھر میری چُپ نے اس کو رُلادیا !!
کوئی میرے وجود کی
ایک ایک رگ کو بھی کاٹ ڈالے...
تب بھی میں اتنی اذیت محسوس نہ کروں
جتنی مجھے ایک لمحے کی یہ سوچ دیتی ہے کہ
تم کسی اور کو میسر ہو
برائے سُکھ تیرا دیدار چاہتی ہیں فقط
ضعیف خوابوں کی خدمت گزار یہ آنکھیں!
رچا ھوا تیرا عشق میرے پوروں میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں اس خمار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں۔۔۔
ڈھونڈتا پھرتا ہوں اِک شہر تخیل میں تجھے ۔ ۔ ۔
اور مرے پاس ترے گھر کی نشانی بھی نہیں ۔ ۔ ۔!!!
ﺳﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺩ ﮐﺎ ﺑﮩﺎﻧﮧ ﺳﺎ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ.....................!
ﮨﻢ ﭨﻮﭦ ﮐﮯ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﯿﺮﯼ ﯾﺎﺩ ﻣﯿﮟﺍﮐﺜﺮ ....!
وہ جو اک شخص بہت کم میسر ہے ہم کو ۔ ۔ ۔
آرزو ہے کہ کسی روز وہ سارا مل جائے ۔ ۔ ۔ !!! 
مجھے پتہ ہے میری خوداریاں... تجھے کھو دیں گی....!!
میں کیا کروں کہ ...مجھے مانگنے سے نفرت ہے....!!!!
ایک لمحے کے لیے ہاتهہ رہا ہاتهوں میں ۔ ۔ ۔
ایک لمحہ وہ مری ذیست کا حاصل ٹهہرا ۔ ۔ ۔ !!!
بس عشق کے مرشد سے ذرا خوفزدہ ہوں
جھیلے ہیں بہت ویسے تو __ نقصان وغیرہ
" میرے بارے میں ، کوئی رائے تو ھو گی اُس کی
اُس نے مجھ کو بھی , کبھی توڑ کے دیکھا ھو گا۔ "
میرے ذہن کو جو نہیں قبول
وُہی لوگ ہیں میرے ہم سفر
مُجھے ہر طرح سے جو راس تھے
وُہی لوگ مُجھ سے بچھڑ گئے
کب تلک تیرے عشق کو رووں
میرے گھر کے بھی سو مسائل ہیں
ایک ہفتے کے سات دن ۔۔
اور مرے آٹھ نو مسائل ہیں
میں مر رہا ہوں مجھ پہ دوا کا اثر نہیں
اچھی خبر یہی ھے کہ اچھی خبر نہیں..........
میرے ماتھے پے لکھ. بخت کا مارا ہوا
اک زبردست ، زبردست سے ہارا ہوا...
یہ مخمور آنکھیں جو بدلی ہوی ہیں
کبھی ہم نے ان کے ہیں صدقے اتارے💔
بتاؤ تم سے کہاں رابطہ کیا جائے
کبھی جو تم سے ضرورت ہو بات کرنے کی!!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain