Damadam.pk
Innocent_boy77's posts | Damadam

Innocent_boy77's posts:

Innocent_boy77
 

ایک تنہائی کی آفت ہے گزر جائے گی
لوگ دیوار سے باتیں بھی تو کر لیتے ہیں💔🔥

Innocent_boy77
 

شاید کہ اب کی بار کوئی رابطہ نہ ہو
شاید کہ اب کی بار تمھیں اک خبر ملے💔

Innocent_boy77
 

میں ترے پاس خلاؤں میں پہنچ جاتا ہوں
اور اک لاش کہیں گھر میں پڑی رہتی ہے ... 🖤 🥀

Innocent_boy77
 

آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جاۓ گا
جانے والے تو ہمیں یاد بہت آۓ گا🔥

Innocent_boy77
 

میں دیکھتا رھا رستے کو خالی آنکھوں سے
پھر اِس کے بعد اِن آنکھوں میں بھر گیا پانی🖤🥀

Innocent_boy77
 

تم بھی جھیلو گے کبھی عشق میں فرقت کا یہ دکھ
تم بھی دیکھو گے کبھی چھوڑ کے جاتا ہوا شخص♥️

Innocent_boy77
 

میں اچھا ہوں فقط وقت گُزاری کے لئے
زندگی بھر تو میرے ساتھ نہیں چل سکتا کوئی💔

Innocent_boy77
 

تُو ہوتا تو میری آنکھیں تجھ کو یہ بتلا دیتیں
کل صبح میرے کمرے کا دروازہ توڑا جائے گا ⁦🔥

Innocent_boy77
 

مجھ کو جس شے سے محبت ہو وہ چھن جاتی ہے !
تو بھی اب پاس نہیں ! اس سے ہی اندازہ لگا ۔۔۔!
🔥

Innocent_boy77
 

وہ جو اترا ہے ! نظر سے اس بار۔۔۔!
اس کی نظریں بھی اتاری تھیں کبھی !
🔥

Innocent_boy77
 

کون سمجھے گا میرے کرب کی گہرائی کو
لوگ پنکھے سے اتاریں گے چلے جائیں گے_!🔥

Innocent_boy77
 

وہ مرے حق میں دعا کر کے پشیمان سا تھا
میں نے افلاک سے آمین بلا لی واپس💔🔥

Innocent_boy77
 

تُجھ سے بچھڑے ہیں تو پھر حُسنِ اِتفاق تو دیکھ
شہر میں ہر سُو جُدائی کی وبا پھیل گئی💔

Innocent_boy77
 

کیا ترے دل پہ قیامت بھی بھلا ٹوٹے گی؟
گر تجھے دیکھ کے چپ چاپ گزر جاؤں میں

Innocent_boy77
 

سو آج تم ہوۓ رخصت تو مجھ کو ایسا لگا
جہاں میں کوئی کسی کا کبھی رہا ہی نہیں💔

Innocent_boy77
 

سو آج تم ہوۓ رخصت تو مجھ کو ایسا لگا
جہاں میں کوئی کسی کا کبھی رہا ہی نہیں💔

Innocent_boy77
 

میں چاہتا ہوں کہ تجھ کو ملال ہو دل سے
مگر ملال سے کچھ بھی بدلنے والا نہیں💔

Innocent_boy77
 

اک تجھی کو منتظر پایا نظرکے سامنے 💞
میں نےجب بھی سوچ کی دہلیز پر رکھا قدم

Innocent_boy77
 

اک شخص سے وابستہ، جذبات ہیں صَف بستہ
اک طرزِ عقیدت ہے، یک طرفہ محبت بھی۔۔۔

Innocent_boy77
 

مُرشِد ، تھا جس کا ڈر
وہی بات ہو گئی۔۔۔۔
مُرشِد ، #میری_سنو ، کہ
مجھے مات ہو گئی۔۔۔