*جب وہاں سے بلاوا آتا ہے تو انسان گھٹنوں کے بل سجدے میں گر جاتا ہے۔ پتا ہے..؟ بلاوا کب آتا ہے...؟ جب ربﷻ ہمیں اپنے قریب لانا چاہ رہا ہوتا۔جب ہم دنیا کی رنگینوں میں کھو کر اللہ کے حضور حاضری لگوانا بھول جاتے ہیں۔جب ہمارا دل زنگ آلود ہونا شروع ہو جاتا ہے...عین اُسی وقت اللہﷻ آزمائش کا تحفہ بھیج کر اپنے چُنے ہوۓبندوں کو اپنی چوکھٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا موقع دیتا ہے...اور پھر اللہ اپنے در سے اُس کی جھولی کو بھر کر سکون قلب عطا کرتا ہے تاکہ رابطہ بحال رِہ سکے۔
جب بھی تمہارا دل تھکنے لگے
تو صبر کی آیتیں یاد کرنا،
مایوس ہونے کہ بجائے
اللہ کی رحمت کو یاد کرنا اور،
جب کبھی ٹوٹ جاؤ تو
سجدوں میں گر جانا
اللہ تمہیں تھام لے گا
( بیشک )
اللّٰہ سے رابطہ کم نہ کریں آپ جتنے بھی گنہگار کیوں نہ ہوں مگر اس کی طرف بار بار جائیں.... ایسا نہیں ہے کہ وہ ناراض نہیں ہوتا وہ خالق ہے اسکی نہیں مانو گے تو وہ ناراض بھی ہوگا مگر اس رب سے خود کو دور جانے نہ دیں اپنے اور اللّٰه کے درمیان کوئی دوری نہ آنے دیں ۔
آپ جیسے بھی ہیں مگر اس کے پاس جائیں۔۔۔
آپکا جانا ہی آپ کو اللّٰہ کا مکمل فرمانبردار بنا دے گا آپ کا بار بار پلٹنا ہی اللّٰہ کا پیارا بنا دیگا
ان شاءاللّه ❤
جو گرتے پتے کی خبر رکھتا ہے
وہ تمھارے اس دل سے کیسے
بےخبر رہ سکتا ہے
جو غموں سے چور ہے
یا اللّٰه پریشان
دلوں کو قرار دے
💖💖
جن کا حال تیرے
سوا کوئی نہیں جانتا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain