*کسـی گُنـاہ گار کـو دیکھ کــر اپنی پرہیــزگـاری پر مغــرُور نہیں ہونا چاہیــے کیونکہ ہمیں پرہیزگاری کی توفیق بھی اللّه رب العزت نے دی ہـــے اور فاسق پر پرہیزگاری کا دروازہ بھی اُسی نے بند کیا ہے اور وہ اِس کــے برعکس بھی کر سکتا ھــے...* *آپ جہاں بھی ہوں اور جس حالت میں بھی ہوں اللّٰہ کا تقویٰ اختیار کیے رکھیں کیونکہ اللّٰہ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز وہ ہے جو تقویٰ میں سب سے زیادہ بہتر ہے*
جانتے ہواللہ تمہیں بے بسی کے مقام پر کیوں لایا ہے ؟ تا کہ تم اللہ سے رجوع کرو اور یقین سے مانگو ، جب تم دعاوں پہ یقین کرنا سیکھ جاو گے ، تو ہر چیز جو تمہیں ابھی نا ممکن لگ رہی ہے ، وقوع پذیر ہونے لگے گی ، وہ سب حکمتیں جانتا ہے ۔ وہ سب بہتریاں جانتا ہے ۔ وہ سب حالات جانتا ہے ۔ وہ حال اور مستقبل ، ظاہری پہلے اور ہماری آنکھوں سے اوجھل پہلو سب ہی جانتا ہے ۔ وہ علم میں کامل ہے ، حکمت میں کامل ہے ۔ تو ہر توقع کے بر عکس حالات پر ، ہر ارادے کے ٹوٹنے پر ، خود کو یہ یقین دلاؤ ۔ اللہ جانتا ہے ! میں نہیں جانتا .. !
*انسان بڑا خود غرض ہے،،، 🙂* *اپنی مرضی ہو تو مردہ انسان کو بھی اپنے سینے میں برسوں زندہ رکھ سکتا ہے۔۔۔❤️* *اور اپنی مرضی نہ ہو تو کسی چاہنے والے کی تمام کوششوں پر کاٹا لگا کر اسے زندہ درگور بھی کر سکتا ہے،،،،*
درد کا سجدہ ہو اور اللہ نہ ملے؟ سسکیوں کی پکار ہو اور وہ نا سُنے؟ آنسووں سے بات کرو اور وہ آنسووں کی زبان کو نا سمجھے؟ دل تکلیف سے پھٹ رہا ہو اور وہ تمھارے ٹوٹے دل کی تکلیف کو نہ سمجھے؟ صبر کی آخری حد ہو اور وہ اس کو نا جانتا ہو؟ بےجان آنکھیں اس کو اٹھا کر دکھاو اور وہ دعاؤں پر “کُن فیکون” نا کہے ایسا کبھی نہیں ہو سکتا وہ رب بہت رحیم تھام لے گا! پکار کر تو دیکھو “اور جب تم اللہ سے مانگو تو اُس سے یہ مانگو کہ وہ اُن چیزوں میں تمہارے صبر کا امتحان نہ لے، جن سے تم محبت کرتے ہو💕
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain