کبھی کبھی انسان ایسے متحانات سے گزرتا ہے کہ بس ہو جاتی ہے ایسا لگتا ہے جیسے اب شاید کچھ نا ہو سکے ما یوسی اور ناامیدی اپنی طرف کھینچنے لگتی ہیں مگر ان لمحات میں جو اللہ سے اچھا گمان رکھتا ہے اسی کے لیے معجزات ہیں Be brave Allah is Always with you
*راستے اور فاصلے میــــں بڑا فرق ہوتا ہے ... راستے طے کرنے پڑتے ہیـــــــــں ... اور فاصلے سمیٹنے پڑتے ہیـــــــــں ... راستے وہ جو منزلوں تک لے جانے کا سببـــــــــ بنتے ہیـــــــــں ... اور فاصلے وہ جو اپنوں سے ... دور لے جانے کا ذریعہ بنتے ہیـــــــــں .....!!!*
ہمارے دلوں کے تار فطری طور پر اللّٰه پاک سے جڑے ہوتے ہیں، ضرورت صرف Connection بحال کرنے کی ہوتی ہے..! *اور جب ان تاروں میں درست رہنمائی سے کرنٹ بحال ہوتا ہے، تو یہ دل چمک اٹھتے ہیں، اللّٰه کی محبت اور اسکی اطاعت کی روشنی سے..!*
زندگی میں جب بھی تم کچھ ایسا کھو دو۔۔۔جسے کھونے کا تصور بھی نا کیا ہو۔۔۔تو جان لو تمہیں اللہ کی طرف سے کچھ ایسا ضرور ملنے والا ہے جسے پا لینے کا تم نے گمان بھی نہیں کیا ہوگا۔۔۔چاہے وہ کوئی رشتہ ہو ، نام ہو ، رتبہ ہو یا اعزاز ۔۔۔چھن جائے تو صبر کر لو۔۔ہم نہیں جانتے بدلے میں ہمیں کیا ملنے والا ہے۔۔۔ہم نہیں جانتے اس میں ہمارے لئیے کیا مصلحت پوشیدہ ہے۔۔!
تاخیر زندگی کا حصہ ہے اس کی عادت ڈالیں۔ سب کچھ آپ کے منصوبے کے مطابق نہیں ہوگا۔ جب اللہ تاخیر کرتا ہے تو اس میں خیر ہے۔ ہو سکتا ہے آپ اسے ابھی نہ دیکھ سکیں لیکن اللہ آپ کو دکھائے گا کہ اس نے آپ کو انتظار کیوں کرایا۔ تو صبر کرو۔ ان شاء اللہ عنقریب آپ خوبصورت نعمتیں دیکھیں گے۔