لوگ مجھ سے مل کر بچھڑ جاتے ہیں
اس لئے لوگوں سے دور رہتی ہوں
مت سمجھو کہ آتے نہیں مجھ کو آدابِ ملاقات
خلوص کی بندی ہوں،عادت سے مجبور رہتی ہوں
جن سے بڑھا میرا رابطہ،غم ہی ملے
اب رابطے نہیں بڑھاتی،بہت مصروف رہتی ہوں
لوگ مجھے کہتے ہیں بے مروت اور خود غرض
کتنے اچھے ناموں سے مشہور رہتی ہوں
ہر وقت کھوئی رہتی ہوں اپنی ہی تلاش میں
بہت تھک گئی ہوں اپنوں سے دور رہتی ہوں
🙂💗💯
یہ منزلیں ، یہ راستے
میری ہر دعا ، تیرے واسطے
یہ سکون اور یہ قرار بھی
میرا مان ، تیرے واسطے
کبھی غم نہ تیرے قریب ہو
تجھے ہر خوشی نصیب ہو
میری التجاء ، تیرے واسطے
میری ہر دعا ، تیرے واسطے
🙂♥️🌹
محبت کی شام جلا کر تو دیکھو
ذرا دل کی دنیا سجا کر تو دیکھو
تمھیں ہو نہ جائے محبت تو دیکھنا
ذرا ہم سے نظریں ملا کر تو دیکھو
میں محبت ہوں مہکتی بہار سی
تم عشق ہو میرے ہر سو رہو
🙈♥️🥀
دل نے تاوان کی صورت میں لٹایا ہے نصیب
میں نے کھویا ہے مشقت سے کمایا ہوا شخص
یاد آتا ہے تو بڑھ جاتا ہے نقصان کا رنج
زندگی بھر کا اثاثہ تھا گنوایا ہوا شخص
اپنی آنکھوں میں اب کھٹکتے ہیں
چشمِ یاراں کا خواب تھے،جب تھے
اب میسر کہاں ہیں؟ خود کو بھی
ہاں تیرے بےحساب تھے ،جب تھے
💯💔🙁
اگر دینی ہے تو نگاہوں کو ایسی رسائی دو
میں دیکھوں آئینہ تو مجھے تم دکھائی دو
🙈❤️😊
وہ جو اُترا ہے نظر سے اس بار
اُسکی نظریں بھی اُتاری تھی کبھی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain