گھمنڈ کرنے والوں کا انجام سيدنا عبد الله بن عمرو بن عاص رضی الله عنهما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیه وسلم نے فرمایا « متکبر (گھمنڈ کرنے والے) لوگوں کو قیامت کے دن میدان حشر میں چھوٹی چھوٹی چیونٹیوں کے مانند لوگوں کی صورتوں میں لایا جائے گا، انہیں ہر جگہ ذلت ڈھانپے رہے گی، پھر وہ جہنم کے ایک ایسے قید خانے کی طرف ہنکائے جائیں گے جس کا نام «بولس» ہے۔ اس میں انہیں بھڑکتی ہوئی آگ ابالے گی، وہ اس میں جہنمیوں کے زخموں کی پیپ پئیں گے جسے کہتے ہیں سڑی ہوئی بدبودار کیچڑ . الترمزی 4