ابھی ابھی نوٹ کرا — ایک صاحب کی وال پر ہاٹ ڈِبیٹ چل رہی کہ اردو میں انگلش وَرڈز ز کو frequently اِنجیکٹ کرنا کوئی اچھا ایٹی چُوڈ نہیں۔ میں تو فُلّی ایگری کرتا ہوں۔ خود اِسی stance کا سپورٹر ہوں کہ انگلش کی اِنوالومنٹ مِنیمم رکھی جائے۔ اُردو ڈومیننٹ ہونی چاہیے۔ آہ! پورے ٹَین اِیئرز ہو گئے اِس فرَنٹ پر فائٹ کرتے کہ انگلش کو اوائڈ کرو، اپنی آئیڈنٹٹی کی فکر کرو ۔۔۔ اصل میں بعض لوگ inferiority complex کا شکار ہیں۔ اِس ایٹی چُوڈ کا کوئی شافی ٹریٹمنٹ ڈِگ آؤٹ کرنا ہو گا ۔۔۔ آئیں اُردو کی فیور میں اپنی وائس بلند کریں۔ سٹینڈ بائی اَس فار اُردو! لانگ لِو اُردو!! 😁 منقول