Damadam.pk
Jeff_Bezos's posts | Damadam

Jeff_Bezos's posts:

Jeff_Bezos
 

وہ کیفِ ہجر میں اب غالباً شریک نہیں،
کئی دنوں سے بہت بے مزا اُداسی ہے..!!
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

زندگی ہے کہ
تھک کر کہیں دو گھڑی تک کو بھی سانس لیتی نہیں
ایک مصروف کو کیا خبر
فرصتوں کی تمنا کا کیا بھاؤ ہے!
کتنا اُلجھاؤ ہے _
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

ابھی جو زخم تازہ ہیں وہ بھر جائیں تو سوچیں گے🍁
دوبارہ کب اجڑنا ہے سنور جائیں تو سوچیں گے 🔥
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

"تنہائی میں انسان اکیلا خود کو کھانے لگتا ہے لیکن ہجوم کا حصہ بننے پر بہت سے لوگ مل کر اسے کھاتے ہیں۔ اب انتخاب آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے ۔"
- فریڈرک نطشے🖋️
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

کہاں دیکھتا ہوگا خود اُس کا شوہر
اُسے جس توجّہ سے ہم دیکھتے تھے🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

اب مجھے دیکھ کے پہچاننے سے بھی گیا تو؟
ٹھیک تھا، جب تجھے اوقات میں رکھا ہوا تھا🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

دل پہ اک قفل ہے کھولیں گے تو مر جائیں گے
اب اگر زخم ٹٹولیں گے تو مر جائیں گے
ہم میں جو زہر ہے وہ زہر اگلنے دو ہمیں
ہم اگر پیار سے بولیں گے تو مر جائیں گے
🖤
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

کبھی کبھار ہی لیکن پکارتے ہیں تجھے
ہمارا چاہنے والوں میں نام ہو گا نا ؟
اگر مَیں آدھا اَدھورا ہی لوٹ آؤں تو
نگاہِ ناز ! وہی اہتمام ھو گا نا ؟
بس ایک بار محبت سے دیکھنا ھے اِدھر
بتاؤ ! تم سے یہ چھوٹا سا کام ھو گا نا ؟
💙💙
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

تیرے موجود رہنے تک حسین تھے ستارے آسماں دنیا وغیرہ______________!!🖤
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

اپنا دل مجھے تھما دو،ملاقات جب مرضی کر لینا____
تعلق میں اخلاص قلب معتبر ہے،کثرت ملاقات نہیں_____🌚💯
.
عربی کہاوت🖋️
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

اُس نے خَط میں عِشق کا مَطلَب پُوچھ لِیا ہے
میں نے لِکھا ہے
جَب کَوئی چَہرہ دَھیان میں آ کَر
مَن آنگَن میں پُھول کِھلا دے
جَب کَوئی نام لَبُوں کَو چُھو کَر
دَھڑکنُوں کَو تَرتِیب بُھلا دے
جَب کَوئی جَذبہ کارِ جُنُوں سے
آتِش کَو گُلزار بنا دے
لَیکِن اِتنا دَھیان میں رَکھنا
کَوئی صِراطِ عِشق سے گُزرےتَب کُھلتا ہے
عِشق سے پَہلے عِشق کا مَطلَب
کَب کُھلتا ہے🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

فلک سے کُود کے آنگن میں آنا چاہتا ہے
یہ چاند ہم سے تعلق بڑھانا چاہتا ہے
تُو کیوں اُداس ہے کوئی نہیں ملا ہم سا
بقول تیرے ، تُجھے تو زمانہ چاہتا ہے..
🥀
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

کبھی کبھی انسان اتنا مجبور اور بے بس ہوجاتا ہے کہ جس کیفیت سے وہ گزر رہا ہوتا ہے اس میں سے اسے نفسیات کا ڈاکٹر
اس کے دوست
یہ دنیا کی رنگینیاں
نیند کی گولیاں
سگریٹ شراب
کوئی نہیں نکال سکتا
ہاں نکال سکتا ہے تو اس کا پسندیدہ شخص!
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

بہت جلائے گا حوروں کو داغ جنت میں
بغل میں اس کے وہاں ہند کی پری ہو گی
داغ دہلوی🖋️
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

اس سے پہلے کہ کسی رسم پہ وارے جائیں
آ کسی شوق کی تکمیل میں مارے جائیں🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

ہمارے تعلقات اور ہم لوگ
انٹرنیٹ اور موبائل نمبرز کے محتاج ہیں۔۔۔
جس دن یہ دونوں آف ہوئے ہم
سب ایک دوسرے کو کھو دیں گے 🖤🥀
࿐❥
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

تمھیں چھونے کی تمنا اپنی جگہ
مگر
سلامتی ہو اُن آنکھوں پر
جنہوں نے تمھیں دیکھ رکھا ہے
اے حسن سکوں کی مالک
اک بات کہوں
مجھے تم سے عشق
بعد میں ہوا تھا مگر
پہلے
میری آنکھیں تم پر
ایمان لائی تھیں💌
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

ساری بات اندر کی ہے۔۔ سارے جذبات۔۔ خیالات۔۔ احساسات ۔۔ جب تک اندر سب دفن ہے۔۔ ٹھیک ہے۔۔ اگر باہر نکل گئے۔۔ تو انسان بے مول ہو جاتا ہے🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

اگر جنگوں میں بڑے لوگوں کے بیٹے بھی مرنے لگ جائے، تو جنگیں ختم ہو جائیں گی۔
~مہاتما گاندھی
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

کہیں ویلے ایویں مل میکوں
جیویں قتل دی آخری پیشی تے
کہیں ملزم نال گواہ ملدے🖤
.
B E Z O S 👑