Damadam.pk
Jeff_Bezos's posts | Damadam

Jeff_Bezos's posts:

Jeff_Bezos
 

دل کے ویراں گلی کوچوں میں
کسی سہاگن کی پائل کی آواز سا
کھنکتا ہوا خیال ہو تم 💙
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

اِس صدی کے لوگوں نے رومانس کے معنی کتنے بدل دیے ہیں۔۔۔۔۔
آپ کسی کی بند آنکھوں کو اپنی انگلی کے پوروں سے چھو کر____محسوس کرو
کسی کا ہاتھ پکڑے____لمبے راستوں پہ چلتے جاؤ
یا کسی کے کندھے پہ سر رکھے
کوئی آپکے ہاتھوں کو_____اپنے ہاتھ میں لے کے______آپکو اپنی آنکھوں کے حصار میں قید کر لے
یہ لمحے ای بہترین ہیں.......!!!!!🖤🔥
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

اسکی بانہوں میں امن ________ اور زندگی دونوں ہیں
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

وہاں رہو
جہاں پرندے ہوں، درخت ہوں
لوگ فطرت کو مقدس سمجھیں اور اپنے جوتوں سے گھاس کو گندہ نہ کریں
وہاں رہو
جہاں تمھاری آنکھوں سے تمہارے دل کا راز جان لے
وہاں رہو
جہاں تمہاری محبوب عورت رہتی ہو❣️💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

زندگی میں کبھی بھی کسی کو ذہنی اذیت نا دیں...
اکثر ہمیں غلط فہمی ہوتی ہے
کہ دوسرا بندہ ہم سے بہت خوش ہے
لیکن حقیقت بالکل الگ ہوتی ہے
جہاں تک مجھے زندگی نے سکھایا ہے بندے کو ہر رشتے میں حد میں رہنا چاہیے....
جب ہم حد سے زیادہ کسی کی زندگی میں داخل ہوتے ہیں تو اپنی اہمیت خود ہی کم کرتے ہیں....🔥
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

کچھ اور دن اگر یونہی بےگانگی رہی
دستک جو دینے آؤ گے در بھول جاؤ گے🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

اس گھومتی زمیں پر دوبارہ ملیں گے ہم
ہجرت ،فرار ، نقل مکانی فریب ہے ..
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

ہجر کا باب ہو گئے تم بھی
کتنے کم یاب ہو گئے تم بھی
میں نہ کہتا تھا وقت ظالم ہے
دیکھ لو خواب ہو گئے تم بھی🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

اس دور نا گوار میں ہم سے گدازقلب
زندہ ہی رہ گئے تو بڑا کام کر گئے 🌚
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

یعنی کـہ نیـن و نـقـش ہی تم کو پسنـد ہیـں
جب میں قبول ہوں تو میرے خواب کیوں نہیں؟
اب تُو مجھـے سـکھائـے گا ؟ آدابِ دیـدِ یـار ؟
کیا تُـو مجھے بتـائے گا اب یوں ہـے یـوں نہیں؟
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

ہم سے پوچھو کہ محبت میں خسارہ کیا ہے
جان لے کر بھی کوئی پوچھے کہ ہارا کیا ہے
ہاۓ _ اک عمر کٹی جن کی وفاداری میں
آج وہ پوچھتے ہیں، ہم نے سنوارا کیا ہے🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

چھوڑ یہ پردہ داریاں ، آنکھ مچولی ترک کر
اے مرے یار ! اب مجھے دیکھ لے یا دکھائی دے
✍️ فارس رحمٰـــــان
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

میں وہ دیوانہ ہوں جس کے لیے پریاں روئیں
میرے ماتم نے حسینوں کو سیاہ پوش کیا🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

واعظو چھیڑو نہ رندوں کو بہت
یہ سمجھ لو کہ پیے بیٹھے ہیں
ذکر کیا جام و سبو کا کہ جلیلؔ
ایک مے خانہ پیے___ بیٹھے ہیں🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

زبانوں پر عدمؔ وردِ خدا ہے
ضمیروں میں صنم خانے بنے ہیں 🖤
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

اک عمر اجالوں کے تعاقب میں گنوا کر
ہم شام کے منظر میں سحر ڈھونڈ رہے ہیں🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

وہ اِک ایسی آگ ہے
جس کو صرف دہکنے سے مطلب ہے..
وہ اِک ایسا پھول ہے
جس پر اپنی خوشبو بوجھ بنی ہوئی ہے..
وہ اِک ایسا خواب ہے
جس دیکھنے والا خود مُشکل میں پڑ سکتا ہے..
اُس کو چھونے کی خواہش تو ٹھیک ہے
لیکن پانی کون پکڑ سکتا ہے..
کبھی کبھی وہ اپنے ھاتھ میں پنسل لے کر
ایسی سطریں کھینچتی ہے
سب کچھ سیدھا ہو جاتا ہے..
ہر پتھر اُس پاؤں سے ٹکرانے کی خواہش میں زندہ ہے
لیکن یہ تو اسی ادھورے پن کا جہاں ہے..
ہر پنجرے میں ایسے قیدی کب ہوتے ہیں
ہر کپڑے کی قسمت میں وہ جسم کہاں ہے..
تہذیب حافی🖋️
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

ہم ہیں ایک خطہ بدبخت کے ہجوم سے
ہمارے پاس کوئی خواب ہے نہ منزل ہے💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

تو معجزے سکوت کے ہم کو بھی کر عطا۔۔۔۔۔!
ہم حال دل سنائیں۔۔۔۔۔۔۔ مگر گفتگو نہ ہو۔۔۔۔؟
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

مسکرایا کرو کیونکہ...!!
غموں کو اتنا حق نہیں کہ وہ تمہاری
سانسوں کو گروی رکھ لیں...!!
ان کو اتنا حق نہیں کہ وہ تمہاری
آنکھوں کی مسکان چھین لیں.....!!
سو دل سے مسکراؤ....!!
کیونکہ...! تمہارا رب تمہارے ساتھ ہے....🌚💯
.
B E Z O S 👑