Damadam.pk
Jeff_Bezos's posts | Damadam

Jeff_Bezos's posts:

Jeff_Bezos
 

حقیقت کو
بہت کم لوگ سمجھ پاتے ہیں
اور جو سمجھ لیں
ان کے نزدیک
دنیا کی رنگینیاں
کوئی اہمیت نہیں رکھتیں🙂
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

دل جے آکھے لگدا ھوندا
یاد تیری نوں کڈھ نہ دیندے؟
تینوں سجناں چھڈ نہ دیندے..
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

وعدۂِ حور پہ بہلائے ہوئے لوگ ہیں ہم
خاک بولیں گے کہ دفنائے ہوئے لوگ ہیں ہم
یوں ہر ایک ظلم پہ دم سادھے کھڑے ہیں
جیسے دیوار میں چنوائے ہوئے لوگ ہیں ہم
اس کی ہر بات پہ لبیک بھلا کیوں نہ کہیں
زر کی جھنکار پہ بلوائے ہوئے لوگ ہیں ہم
جس کا جی چاھے وہ انگلی پہ نچا لیتا ھے
جیسے بازار سے منگوائے ہوئے لوگ ہیں ہم
ہنسی آئے بھی تو ہنستے ہوئے ڈر لگتا ھے
زندگی یوں تیرے زخمائے ہوئے لوگ ہیں ہم
آسمان اپنا، زمیں اپنی، نہ سانس اپنی تو پھر
جانے کس بات پہ اترائے ہوئے لوگ ہیں ہم
جس طرح چاھے بنا لے ہمیں وقت قتیل
درد کی آنچ پہ پگھلائے ہوئے لوگ ہیں ہم
قتیل شفاٸی🖋️
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

🥀یــہ زندگی ہـے___!!!💐
اک امتحاں مسلسل___کبھی بے تحاشہ خوشیاں کبھی غم کی شب مسلسل__
کبھی ساتھ ہو سبھی کاکبھی ہوجائیں اکیلے__✨
کبھی ہو اداسی پل پل کبھی قہقہے مسلسل____!!!
کبھی ساتھ دوستوں کا کبھی محفلوں میں رونق__✨
کبھی بھیڑ میں بھی تنہا کبھی خامشی مسلسل___!!!
کبھی اپنوں سے لڑائی کبھی ہو جاۓ جدائی__✨
کبھی بات بھی نہ کرناکبھی گفتگو مسلسل___!!!
کبھی رب کو یاد کرناتسبیح نماز پل پل__✨
کبھی ایک سجدہ مشکل
اور دنیا میں گم مسلسل___!!🥀
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

کسی کا اپنا محبت میں کچھ نہیں ہوتا
کہ مشترک ہیں یہاں سود بھی خسارے بھی
وہ اب جو دیکھ کے پہچانتے نہیں امجدؔ
ہے کل کی بات یہ لگتے تھے کچھ ہمارے بھی
امجد_اسلام_امجد🖋️
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

شکلیں صورتیں اہم نہیں ہوتیں,
اعمال اہم ہوتے ہیں ۔ نیتیں اہم ہوتی ہیں🙂🖤💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

کسی ایسے شخص سے مت ڈرو جس کے پاس لائبریری ہو اور وہ بہت ساری کتابیں پڑھتا ہو، بلکہ ڈرو اس شخص سے جس کے پاس صرف ایک کتاب ہو اور وہ اسے مقدس سمجھتا ہو، لیکن اس نے اسے کبھی پڑھا نہ ہو۔
فریڈرک نطشے🖋️
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

تم بےحد حسین ، دلکش اور خوبصورت ھو
بالکل اس چَرواھے کی مسکراہٹ کی طرح ، جس کو ایک ہفتے بعد اُس کا گمشدہ دُنبہ مل جائے...!! ❤️
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

خود کو تنہا نہ سمجھ لینا-----اے نئے دیوانوں،،!!
خاک ہم نے بھی صحراؤں کی اڑا کے رکھی ہے🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

تمہارے بعد میں کھڑوس ہوگیا ہوں بہت"
تمہارے بعد مجھے تم بھی زہر لگتی ہو"🖤🥀
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

ہم کہ اب پیاس کے مارے بھی نہیں آئیں گے
یم بہ یم آب پکارے بھی نہیں آئیں گے
رائیگانی کا وہ عالم ہے کہ یوں لگتا ہے
میرے حصے میں خسارے بھی نہیں آئیں گے
اتنی بے زار ہیں آنکھیں کہ خدا جانتا ہے
ہمکو اب خواب تمھارے بھی نہیں آئیں گے
"حالتِ اصل میں لگتا ہے خدو خال مرے"
اب ترا زنگ اتارے بھی نہیں آئیں گے
کوئی گرداب نہیں آئے گا دورانِ سفر
اور ستم یہ ہے کنارے بھی نہیں آئیں گے
ایسے چھوڑیں گے ترا شہر کہ ہم اس کی طرف
گردشِ وقت کے مارے بھی نہیں آئیں گے🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

دو چار جام ہند ترے مندروں میں بھی
اُن دیویوں کے نام جنہیں ہم نہیں ملـے۔۔۔۔۔۔🖤
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

تیری آنکھوں کی سہولت ہو میسر جس کو
وہ بھلا چاند ستاروں کو کہاں دیکھے گا
وہ جسے پھول ، بہاروں کی فراوانی ہو !!
پھر وہ ہم ایسے خرابوں کو کہاں دیکھے گا
روبرو حسن ہو جب حسن بھی تیرے جیسا
پھر کوئی دل کے خساروں کو کہاں دیکھے گا🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

قائل نہیں ہوں پیار میں توحید کا
چہرہ حسین جو بھی مِلا دل لگی ہوئی 🤤
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

میرا دل تھا مرے پہلُو میں حِفاظت سے، مگر
آئنہ لے تو لیا تُــــم نے، سنبھالا نہ گیـا
جان پیاری تھی، مگر جان سـے پیارے تم تھے
جو کہا تُـــــم نے وہ مانا گیا، ٹالا نہ گیـا🌚💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

ضبط کر اے دلِ مجروح کہ اس دنیا میں
کون سا دل ہدفِ گردشِ ایام نہیں!
غمِ محبوب و غمِ دہر و غمِ جاں کی قسم
ایسے غم بھی ہیں یہاں جن کا کوئی نام نہیں💯
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

امورِ دنیا مرے ہاتھ میں اگر ہوتے
پرندے شہر میں رکھتا، میَں لوگ جنگل میں💯👍
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

Be yourself; everyone else is already taken.
-Oscar Wilde🖋️
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

The greatest glory in living lies not in never falling, but in rising every time we fall. -Nelson Mandela🖋️
.
B E Z O S 👑

Jeff_Bezos
 

I do believe in the old saying, 'What does not kill you makes you stronger.' Our experiences, good and bad, make us who we are. By overcoming difficulties, we gain strength and maturity.
Angelina Jolie🖋️
.
B E Z O S 👑