تِرے مکان کے جو دائیں بائیں مکین ہوگا اسی کا گھر تو وہاں پہ مہنگا ترین ہوگا تم اپنے بیٹے کا نام یوسف ضرور رکھنا تمہارا بیٹا تمہارے جیسا حسین ہوگا ندیم راجا Hyyy JIGAR G Ki post😉😉
اپنے دکھ درد سناتا ہے نہ دکھ ہوتا ہے کوئی چوپال میں آتا ہے نہ دکھ ہوتا ہے اب اسے چھوڑ دیا ، جس سے تعلق کر لے میرا رشتہ ہے نہ ناطہ ہے نہ دکھ ہوتا ہے پہلے پہلے تو صداؤں پہ نکل جاتی تھی جاں اب وہ آواز لگاتا ہے نہ دکھ ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ یہ تو طے ہے کہ ہمیشہ کے لیے بچھڑے ہیں دل بھی کہرام اٹھاتا ہے نہ دکھ ہوتا ہے دوست! یکطرفہ محبت ہے بڑے کام کی چیز نہ کوئی چھوڑ کے جاتا ہے نہ دکھ ہوتا ہے کومل جوئیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Hyyy JIGAR G Ki post😏😏
دسمبر جا رہے ہو نا تو پھر اک التجا سن لو اگر مانو تو یوں کرنا کہ پھر سے لوٹ کر آنا اگر چاہو تو لے آنا ہواٸیں سرد اور یخ بستہ سی شامیں بھی مگر وہ لوگ مت لانا جنہوں نے قدر نہ جانی ہمیں بے مول کر ڈالا جنہیں ہم بوجھ لگتے ہیں کہ جن کو ہم سے الجھن ہے سنو یہ لوگ وہ ہیں جو کبھی کہتے نہ تھکتے تھے ہمیں تم سے محبت ہے شاکر علی شاکر Hyyy JIGAR G Ki post😉😉
میں آج وہ پہلی نظم لکھ رہا ہوں جس کا وجود "تم" نہیں اور میں چاہتا کہ تم مجھے گریباں سے پکڑو اور اپنے دو دستی طمانچے میرے سینے پہ چھانپ دو ۔ کہ تم اب میرے وجود میں تحلیل شدہ نہیں رہے ۔ Jigar