اس قدر رویا میں سن کر داستانِ کربلا
میں تو ہندو ہی رہا، آنکھیں حُسینی ہو گئیں
راجندر سنگھ بیدی
تہذیب مختلف ہے مرے غم کی یا حُسینؑ
میں ماتمی نہیں ہوں مگر تیرے ساتھ ہوں
اسد رحمان
Sallam ya hussain
کسی کے ساتھ سفر اختیار کرتے ہوئے
میں سوچتا ہی نہیں اعتبار کرتے ہوئے
مرے خدا کہیں کوئی جزیرہ میرے لئے
میں تھک گیا ہوں سمندر کو پار کرتے ہوئے
انہیں بتاؤ کہ لہریں جُدا نہیں ہوتیں
یہ کون لوگ ہیں پانی پہ وار کرتے ہوئے
تمام حبس مرے نام کر گیا کوئی
رُتوں کو اپنے لئے سازگار کرتے ہوئے
تمیزِ صوت و سماعت نہیں رہی شاہد
اکیلے پن میں مسلسل پُکار کرتے ہوئے
شاعر:۔۔شاہدذکی
Mood off gud night
❤تیری روح کی سادگی اور تیرے مزاج کی عاجزی سے پیار ھے ورنا حسن تو ازل سے بکتا رھا ھے مصر کے بازاروں ميں❤ I miss my miss 🌹🌹🌹🌹
چارہ گر، اےدلِ بے تاب! کہاں آتے ہیں
مجھ کو خوش رہنے کے آداب کہاں آتے ہیں
میں تو یک مُشت اُسے سونپ دُوں سب کچھ، لیکن
ایک مُٹّھی میں ، مِرے خواب کہاں آتے ہیں
مُدّتوں بعد اُسے دیکھ کے، دِل بھر آیا
ورنہ ،صحراؤں میں سیلاب کہاں آتے ہیں
میری بے درد نِگاہوں میں، اگر بُھولے سے
نیند آئی بھی تو ، اب خواب کہاں آتے ہیں
تنہا رہتا ہُوں میں دِن بھر ،بَھری دُنیا میں قتؔیل
دِن بُرے ہوں، تو پھر احباب کہاں آتے ہیں
" قتیل شفائی "
Miss you janu😢
عرض اے ہے۔۔۔
جو اُبھے لمے دی گال کائے نی
چہار سمتیں تے پھیلی دنیا
ہے عربی، عجمی یا گورا، کالا
وطن دے وچ یا کوئی بے وطن ہے
اے فرقیں شرکیں دا جھیڑا کائے نی
اے مذہبیں تے محیط گال اے
حسین ہر کہیں دا سانجھا ڈُکھ اے
اصغر گورمانی
شام تک صبح کی نظروں سے اتر جاتے ہیں!!!
اتنے سمجھوتوں پہ جیتے ہیں کہ مر جاتے ہیں!!!
زنِ حسین تھی اور پھول چٗن کے لاتی تھی
میں شعر کہتا تھا وہ داستاں سناتی تھی
منافقوں کو میرا نام زہر لگتا تھا
وہ جان بوجھ کے غصہ انھیں دلاتی
میں تیغ لے کے نکلتا تو لوگ دیکھتے تھے
وہ اسم پڑہتی تھی اور بھیڑ چھٹتی جاتی تھی
عرب لہو تھا رگوں میں، بدن سنہرا تھا
وہ مسکراتی نہیں تھی، دیئے جلاتی تھی
اٗسے کسی سے محبت تھی اور وہ میں نہیں تھا
یہ بات مجھ سے زیادہ اسے رولاتی تھی
یہ پھول دیکھ رہے ہو، یہ اسکا لہجہ تھا
یہ جھیل دیکھ رہے ہو، یہاں وہ آتی تھی
میں کچھ بتا نہیں سکتا وہ میری کیا تھی علیؔ
کہ اسکو دیکھ کے بس اپنی یاد آتی تھی
علی زریون. For you my sweetheart
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain