Damadam.pk
Jigar.G's posts | Damadam

Jigar.G's posts:

Jigar.G
 

میرے گاؤں میں مجھے دیکھنے آیا ہو گا.
سیر کرنے تو کاغان بھی جا سکتا تھا.
بات سن کر جو گیا ہے تو یہی پیار ہے نا.
ورنہ وہ بات کے دوران بھی جا سکتا تھا.
تہزیب حافی

Jigar.G
 

اِس کو غرور مان لیں یا پھر ادائے یار
جو گفتگو کے سارے سلیقے بدل گئے
جس دن اُسے بتایا کہ وہ سب سے خاص ہے
اُس دن سے اُس کے طور طریقے بدل گئے

Jigar.G
 

عشق پہلے بھی کیا ہجر کا غم بھی دیکھا
اتنے تڑپے ہیں ، نہ گھبرائے ، نہ ترسے پہلے
جی بہلتا ہی نہیں اب کوئی ساعت کوئی پل
رات ڈھلتی ہی نہیں ....... چار پہر سے پہلے
ہم کسی در پہ نہ ٹھٹکے ، نہ کہیں دستک دی
سیکڑوں در تھے میری جاں تیرے در سے پہلے
ابن انشاء

Jigar.G
 

دوسرے لوگ بھلا کیسے وہ دکھ سمجھیں گے ؟
تیسرے شخص سے جب کوئی خبر ملتی ہے !
مالا راجپوت

Jigar.G
 

تمہارے ہجر کے لمحے بہت ستاتے ہیں۔۔!
کہ آج کل مجھے مرنے کے خواب آتے ہیں
تری گلی سے سنبھل کر نہیں چلا جاتا
برنگ _ رقص مرے پاؤں لڑکھڑاتے ہیں
نگہم عندلیب

Jigar.G
 

اپنے گمراہ مقاصد سے وفا ٹھیک نہیں
قافلہ چھوڑ کے صحرا میں صدا ٹھیک نہی
فرحت عباس شاہ

Social media post
J  : Post by JIGAR G - 
Jigar.G
 

جو رعنائی نگاہوں کے لیے سامانِ جلوہ ہے
لباسِ مفلسی میں کتنی بے قیمت نظر آتی
یہاں تو جاذبیت بھی ہے دولت ہی کی پروردہ
یہ لڑکی فاقہ کش ہوتی تو بدصورت نظر آتی
جون ایلیاء

Jigar.G
 

میری حالت غیر کوئ تو اسے دکھاؤ
سنا ہے اسے طلب سکون قلب ہے
ا۔ر

Jigar.G
 

دِل کے معاملات سے ، انجان تو نہ تھا
اِسی گھر کا فرد تھا ، کوئی مہمان تو نہ تھا
تھیں جن کے دَم سے رونقیں ، شہروں میں جا بسے
ورنہ ھمارا گاؤں ، یوں ویران تو نہ تھا
بانہوں میں جب لیا اُسے ، نادان تھا ضرور
جب چھوڑ کر گیا مجھے ، نادان تو نہ تھا
کٹ تو گیا ھے ، کیسے کٹا یہ نہ پوچھیے ؟؟
یارو !! سفر حیات کا آسان تو نہ تھا
نیلام گھر بنایا نہیں اپنی ذات کو
کمزور اس قدر ، میرا ایمان تو نہ تھا
رسماً ھی آ کے پُوچھتا ، ناجی وہ۔حالِ دل
کچھ اِس میں اُس کی ذات کا ، نقصان تو نہ تھا

Jigar.G
 

*والدین کی خدمت جنت کا دروازہ ہے خوش نصیب لوگ اس دروازے کو زندگی میں اور بدنصیب ان کی موت کے بعد ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں*

Social media post
J  : Hyyy JIGAR G Ki post - 
Jigar.G
 

محسن وہ میری آنکھ سے اوجھل ہوا ناں جب
سورج تھا میرے سر پہ، مگر رات ہو گئی
محسن نقوی

لکھا تھا اِک کتاب میں ہر مسئلے کا حل
اور آخری سطور میں لکھا تھا خود کشی
پہلے بدن پہ ہِجر مسلّط کیا گیا   
پھر چیخ کر کہا گیا " اب کاٹ زندگی "
J  : لکھا تھا اِک کتاب میں ہر مسئلے کا حل اور آخری سطور میں لکھا تھا خود کشی  - 
Jigar.G
 

آگ ہر پھول کے پیکر میں لگانے کے لئے
آج وہ لوٹ گیا خار پہ بوسہ دے کر
جوق در جوق سبھی سوئے قضا آتے ہیں
وار کرتا ہے وہ تلوار پہ بوسہ دے کر
احسن اعجاز خان

Social media post
J  : Hhh post by JIGAR G - 
Jigar.G
 

_____'°🍒✨🥀🔐
"___ سمجھنـے والا ہی میرا مرتبہ سمجھتا ہــے
سو فرق نہیں پـڑتـا،کون کـیا سمجھتا ہــے ___ "
🎀 "🥀

Jigar.G
 

لوگ اچھا پڑھنے اور اچھا لکھنے والے کو قابل کہتے ہیں -
جبکہ قابل وہ ہے - جو اچھا سوچے - اور اچھا بولے-🔥❤

Jigar.G
 

دیر سے بنو لیکن کچھ بنو ضرور
کیونکہ لوگ اب خیریت نہیں حیثیت پوچھتے ہیں 🙂💯

Jigar.G
 

ابھی کہانی گر نے ترا دکھ نہیں لکھا
ابھی ❤ شکستہ اور آنکھ نم لکھی ہے
ابھی تو زیب بس مقدر کا بین ہے
ابھی کہاں غزل میں تفصیل غم لکھی ہے
#ازقلم: شاہزیب_اعوان