*اب خاک چھانو یا لہو رو*
*جو بچھڑ گئے سرِ محشر ملیں گے*
🖤 اللّٰہ حافظ 🖤
ہم *پرفیکٹ* نہیں ہوتے،
ایک طرف ہم کسی کی *"بہترین یاد"* ہوتے ہیں تو دوسری طرف کوئی ہمارا نام سنتے ہی *آگ بگولہ* ہو جاتا ہے،کوئی ہماری *"قربت"* کے لیے ترستا ہےتو کوئی ہمارے *"سائے"* سے بھی دور رہنا چاہتا ہے،کوئی انسان *صرف اچھا یا صرف برا* نہیں ہوتابلکہ کسی کے لیے *مثال* اور کسی کے لیے *سبق* ہوتا ہے
لہٰذا! خوش رہیں،خوشیاں بانٹیں
🌸🤍
"فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ
يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ "
" جب تم کسی کام کا پختہ ارادہ کر لو تو اللہ پر بھروسہ کرو، بے شک اللہ تو کل کرنے والوں کو پسند کرتا ہے "۔
(سوره آل عمران آیت نمبر :159)
.
صبح بخیر
💫✨✨
*اے اللہ!*
وہ معاملات جن میں ہمارا اختیار نہیں جہاں ہم بے بس ہیں ان میں ہماری مدد فرما، ہمیں اکیلا مت چھوڑ اور اپنے کرم سے ہماری مشکلات ختم کر دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!*
صبح بخیر
تیرے قول و قرار سے پہلے
اپنے کچھ اور بھی سہارے تھے
یہ آرزو بھی بڑی چیز ہے مگر ہم دم
وصال یار فقط آرزو کی بات نہیں
گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
🤌🏼
یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر
وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں
کبھی ہم میں تم میں بھی چاہ تھی کبھی ہم سے تم سے بھی راہ تھی
کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
سنو ذکر ہے کئی سال کا کہ کیا اک آپ نے وعدہ تھا
سو نباہنے کا تو ذکر کیا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
تو اس طرح سے مری زندگی میں شامل ہے
جہاں بھی جاؤں یہ لگتا ہے تیری محفل ہے
" اور پھر لاحاصل مُحبتیں زِندہ دِل اِنسانوں کو اداکار بنا دیتی ہیں"
` سنو روحِ من`
آنکھیں تیرے تابع کر دی گئی ہیں۔۔۔۔!!
» ان کا کِھل اٹھنا
» مُرجھا جانا
» تیرے نظر آنے،
» نہ آنے سے وابستہ ھے
یہ مجھ سے پوچھتے ہیں چارہ گر کیوں
کہ تو زندہ تو ہے اب تک مگر کیوں
جو رستہ چھوڑ کے میں جا رہا ہوں
اسی رستے پہ جاتی ہے نظر کیوں
تھکن سے چور پاس آیا تھا اس کے
گرا سوتے میں مجھ پر یہ شجر کیوں
سنائیں گے کبھی فرصت میں تم کو
کہ ہم برسوں رہے ہیں در بہ در کیوں
یہاں بھی سب ہیں بیگانہ ہی مجھ سے
کہوں میں کیا کہ یاد آیا ہے گھر کیوں
میں خوش رہتا اگر سمجھا نہ ہوتا
یہ دنیا ہے تو میں ہوں دیدہ ور کیوں
ہے پاش پاش مگر پھر بھی مسکراتا ہے
وہ چہرہ جیسے ہو ٹوٹے ہوئے کھلونے کا
یاد اسے بھی ایک ادھورا افسانہ تو ہوگا
کل رستے میں اس نے ہم کو پہچانا تو ہوگا
ڈر ہم کو بھی لگتا ہے رستے کے سناٹے سے
لیکن ایک سفر پر اے دل اب جانا تو ہوگا
کچھ باتوں کے مطلب ہیں اور کچھ مطلب کی باتیں
جو یہ فرق سمجھ لے گا وہ دیوانہ تو ہوگا
دل کی باتیں نہیں ہے تو دلچسپ ہی کچھ باتیں ہوں
زندہ رہنا ہے تو دل کو بہلانا تو ہوگا
جیت کے بھی وہ شرمندہ ہے ہار کے بھی ہم نازاں
کم سے کم وہ دل ہی دل میں یہ مانا تو ہوگا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain