Damadam.pk
JoGaAnii's posts | Damadam

JoGaAnii's posts:

JoGaAnii
 

تمنا پھر مچل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ
یہ موسم بھی بدل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ
یہ دنیا بھر کے جھگڑے گھر کے قصے کام کی باتیں
بلا ہر ایک ٹل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ
مجھے غم ہے کہ میں نے زندگی میں کچھ نہیں پایا
یہ غم دل سے نکل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ
نہیں ملتے ہو مجھ سے تم تو سب ہمدرد ہیں میرے
زمانہ مجھ سے جل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ

JoGaAnii
 

تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا
زندگی دھوپ تم گھنا سایا
آج پھر دل نے اک تمنا کی
آج پھر دل کو ہم نے سمجھایا
تم چلے جاؤ گے تو سوچیں گے
ہم نے کیا کھویا ہم نے کیا پایا
ہم جسے گنگنا نہیں سکتے
وقت نے ایسا گیت کیوں گایا

Sad Poetry image
J  : joGaAnii 🖤 - 
JoGaAnii
 

12:00am

JoGaAnii
 

حسرت انتظار یار نہ پوچھ
ہائے وہ شدت انتظار نہ پوچھ
رنگ گلشن دم بہار نہ پوچھ
وحشت قلب بے قرار نہ پوچھ
صدمۂ عندلیب زار نہ پوچھ
تلخ انجامئ بہار نہ پوچھ
غیر پر لطف میں رہین ستم
مجھ سے آئین بزم یار نہ پوچھ
دے دیا درد مجھ کو دل کے عوض
ہائے لطف ستم شعار نہ پوچھ
پھر ہوئی یاد مے کشی تازہ
مستی ابر نو بہار نہ پوچھ
مجھ کو دھوکا ہے تار بستر کا
نا توانئ جسم یار نہ پوچھ
میں ہوں نا آشنائے وصل ہنوز
مجھ سے کیف وصال یار نہ پوچھ
*ن م راشد*

JoGaAnii
 

🥺 کہہ دے تو آئےگا نہیں
🥲🤌🏼مجھ سے مل پائے گا نہیں
😔دیکھوں کیوں راہیں میں تیری
🫀دل سے تو جائےگا نہیں
🤌🏼تو درد يہ سمجھے گا نہیں
🤕مشکل ہے آگے یہ زندگی

joGaAnii 🖤
J  : joGaAnii 🖤 - 
JoGaAnii
 

پاگل آنکھوں والی لڑکی
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤ گی
کانچ سے نازک خواب تمہارے
ٹوٹ گئے تو
پچھتاؤ گی
سوچ کا سارا اجلا کندن
ضبط کی راکھ میں گھل جائے گا
کچے پکے رشتوں کی خوشبو کا ریشم
کھل جائے گا
تم کیا جانو
خواب سفر کی دھوپ کے تیشے
خواب ادھوری رات کا دوزخ
خواب خیالوں کا پچھتاوا
خوابوں کی منزل رسوائی
خوابوں کا حاصل تنہائی
تم کیا جانو
مہنگے خواب خریدنا ہوں تو
آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں یا
رشتے بھولنا پڑتے ہیں

JoGaAnii
 

وہ ریزہ ریزہ مرے بدن میں اتر رہا ہے
میں قطرہ قطرہ اسی کی آنکھوں کو پی رہا ہوں
💫

JoGaAnii
 

دے سکے تجھ کو کبھی تیری وفاؤں کا جواب
اس حوالے سے کبھی رخ جانب دنیا نہ کر

ریزہ ریزہ ہو رہے ہیں آئینے اخلاص کے
اپنی آنکھوں سے یہ منظر دیکھ پر شکوہ نہ کر
J  : ریزہ ریزہ ہو رہے ہیں آئینے اخلاص کے اپنی آنکھوں سے یہ منظر دیکھ پر شکوہ نہ - 
JoGaAnii
 

جگمگاتی خواہشوں نے مجھ کو اندھا کر دیا
قربتیں بخشیں تو محروم تمنا کر دیا

JoGaAnii
 

جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم جو چلے تو جاں سے گزر گئے
رہ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا

JoGaAnii
 

وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے
تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا

Interesting Posts image
J  🔥 : joGaAnii...🖤 - 
JoGaAnii
 

مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ ۔۔۔۔

JoGaAnii
 

محبت کو کسی ماضی کے لمحے سے کوئی مطلب نہیں ہوتا ۔۔ محبت "ہے" کا صیغہ ہے" یہ تھا اور تھی نہیں ہوتی " یہ ہوتی ہے اور سدا ہونے کو ہوتی ہے اُسے کہنا ! وہ میری پہلی یا آخری نہیں " وہ میری تمام شدہ محبت ہے
💫

JoGaAnii
 

dekho na ye Kamal Howa hai🤷🏼♀️
aesa Dil ka Haal Howa hai🤕🫀
Dil Mera Tere ettr me duba jese koi rumal Howa hai 💓🔥
aesi hai khwahish Dil me mere🙌🏼
Jane mujhe SB Naam se Tere💓💫

JoGaAnii
 

میں تمھاری زندگی کا بہترین شخص تو نہیں ! مگر اتنا ضرور ہے کہ ایک دن جب تم میرا نام سنو گے تو مسکرا پڑو گے اور کہو گے
وہ پاگل باقیوں سے بہت مختلف تھی ۔۔
🌿💫

JoGaAnii
 

مُحبت ایک آئینہ ہے جو ہمیں ہماری اصل صُورت دِکھاتا ہے، کُچھ لوگ آئینہ دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں اور کُچھ اِسی میں اپنی پناہ ڈُھونڈ لیتے ہیں
🌿🌿