Damadam.pk
Kanwalkhan_2_fg's posts | Damadam

Kanwalkhan_2_fg's posts:

Kanwalkhan_2_fg
 

تم نے کبھی انتظار سے بھری آنکھیں دیکھی ہیں۔۔۔؟
نہیں دیکھیں۔۔۔؟
میں نے دیکھی ہیں۔۔۔
تمہیں پتہ ہے انتظار کا درد۔۔۔؟
شریانوں میں گھل کر
سارے جسم کو جب نیلا کر دیتا ہے
تو بدن کے مرنے سے پہلے ہی آنکھیں مر جاتی ہیں۔۔۔
مگر
تمہیں پتہ ہے انتظار سے بھری آنکھیں
مر کر بھی مرتی نہیں ہیں۔۔۔
بس دھند اور بادلوں کے ہو لیتی ہیں۔۔۔
تم یہ سب دیکھ نہیں سکتے۔۔۔
دیکھنا تو دور کی بات محسوس بھی نہیں کر سکتے۔۔۔
انتظار تنہائی خوف اور اداسی جیسے لفظ
تمہاری ڈکشنری میں سرے سے موجود ہی نہیں۔۔۔!!

Kanwalkhan_2_fg
 

*
میں ایک ایسے مزاج کی لڑکی ہوں
جسے اگر تنہائی راس آجاۓ تو پھر وہ اجالوں کے پیچھے زبردستی نہیں بھاگا کرتی ..
مجھے تاریکی پسند ہے تو صرف اس امید سے کہ روشن چاند بھی تنہا میری طرح آسمان میں ہزاروں تاروں کے جھرمٹوں میں بھی اکیلا ہے ..
یہاں میں اپنی شخصیت کو چاند سے بھی مشابہت نہیں دونگی کہ چاند خوبصورت ہے ہزاروں میں تنہا..
اور مجھ میں کوئی خاصیت نہیں...
پس مجھے چمکتے چاند کو آدھی رات تک تنہا ٹھنڈی ہوا کی لہروں کے ساتھ دیکھنا
اچھا لگتا ہے

IN SHA ALLAH 🫀💔🌺🌹
K  : IN SHA ALLAH 🫀💔🌺🌹 - 
Hmmm suchiii
K  : Hmmm suchiii - 
آمین یارب العالمین 🌹
K  : آمین یارب العالمین 🌹 - 
دل کا اچھا ہونے سے بہتر ہے
زبان کا اچھا ہونا کیونکہ، 
لوگوں کا واسطہ سب سے پہلے آپ کی زبان سے پڑتا ہے۔۔ 
دل تک تو کچھ ہی لوگ پہنچ پاتے ہیں۔! 
✍🏻🫀
K  : دل کا اچھا ہونے سے بہتر ہے زبان کا اچھا ہونا کیونکہ، لوگوں کا واسطہ سب سے - 
Kanwalkhan_2_fg
 

مجھے سمجھدار لوگوں سے ڈر سا لگتا ہے____سمجھداری مجھے کبھی کبھی سفاک لگتی ہے__ کتنی نادان سوچیں سمجھداری کے خوف سے سہم جاتی ہیں___ مجھے ڈر لگتا ہے زیادہ سمجھدار لوگوں سے جو فائدوں کے پیچھے دلوں کو روند دیں ۔ جن کی سمجھداری کا لیول اتنا اونچا ہو کہ ہم کبھی انکے معیار تک پہنچ ہی نہ پائیں____ پہلے میں اپنا پاگل پن ختم کر کے سمجھدار بننے کی کوشش کرنے لگتی تھی پر جوں جوں میں اوپر جاتی تھی دوسروں کی سمجھداری کا معیار مزید اونچا ہونے لگتا تھا
پھر میں تھک گئی ....
کہ اس سمجھداری کے اونچے معیار کو سراٹھا کے دیکھنے سے بھی گریز کرنے لگی اب میں مطمئن ہوں اپنے سمجھدار نہ ہونے پر کیونکہ اپنے پاگل پن کے ساتھ مجھے مزید کسی سمجھدار کے پیچھے نہیں بھاگنا پڑتا۔
دماغ والے لوگ 👉🙂↕️
والے لوگوں کا فائدہ اٹھاتے 🫀👉🙂↕️ دل

Kanwalkhan_2_fg
 

ﷲ کے سامنے رو کیونکہ
وہ کبھی نظر انداز نہیں کرتا .❤️

Kanwalkhan_2_fg
 

بے سکونی بڑھ جائے تو عبادت کا وقت بڑھا دو اور ﷲ سے بات کرو اور اپنے دکھ کا مداوا اسی سے مانگو وہ ہی
رحیم و کریم ہے❤️

Kanwalkhan_2_fg
 

*اس دنیا کی سب سے مشکل گیم پتا ہے کون سی ہے ؟؟؟*
جس کے مراحل طے کرنا ہر کسی انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔۔۔۔ ان مراحل کو طے کرنے کے دوران آپ ٹوٹتے ہیں ، بکھڑتے ہیں ، بار بار گرتے ہیں ، ہارتے ہیں اور پھر سے اٹھتے ہیں۔۔۔۔ اور کبھی کبھی تو بہت سے لوگ اس دوران زندگی سے ہی ہار جاتے ہیں۔۔۔۔
اس گیم کا نام جانتے ہیں ؟؟؟
*اس گیم کا نام ہے "صبر" !!!*
اس گیم کے مراحل طے کرنا *Baby crawling* جیسا ہے۔۔۔۔ آپ دو پاؤں پہ تیز تیز چل کر اس کو طے نہیں کر سکتے۔۔۔۔

Kanwalkhan_2_fg
 

اور شاید ہماری سب سے بڑی خطائیں زِندگی کے نازک لمحات میں بے احتیاطی کے ساتھ الفاظ ادا کرنا ہیں:
محبت کے اِظہار میں بے باکی،
تعریفی کلمات میں حد سے تجاوُز،
دوستی کے لہجے میں غیر ضروری طوالت،
دشمنی میں بے جا سختی،
الزام میں شدت،
اور تہمت میں جُرأت۔
یہ سب ہی الفاظ، جو ہم سوچے سمجھے بغیر ادا کر دیتے ہیں،
ہمارے اختیار سے نکل کر ایک جنونی طاقت میں ڈھل جاتے ہیں۔
ایسی طاقت، جو دلوں پر گہرے اور ناقابلِ مُندمل زخم چھوڑ جاتی ہے،
رشتوں کی جڑوں کو متزلزل کر دیتی ہے،
اور روحوں کے سکون کو تہہ و بالا کر دیتی ہے۔

Kanwalkhan_2_fg
 

♡ "لیکن زندہ رہنے کے لیے کبھی کبھی اپنی من پسند شے چھوڑنی ہی پڑتی ہے۔ "♡

Kanwalkhan_2_fg
 

میں دوست نہیں بناتی بنا لوں تو رہتے نہیں ہے رہ جاۓ تو سنبھال نہیں سکتی !
میں اب لوگوں سے اٹیچ بھی نہیں ہوتی کیونکہ جب یہی لوگ مجھے چیٹ کرتے ہیں تو میری زندگی ڈسٹرب ہو جاتی ہے ،
شاید یہی وجہ ہے کہ میں دوست نہیں بناتی کیونکہ دوستی ہر چیز سے زیادہ ایفکٹ کرتی ہے!
*اور دوستی کے معاملے میں میرا تجربہ ہمیشہ بہت برا رہا ہے ! 🙂*

Kanwalkhan_2_fg
 

💞
ھمارا ایک دوسرے کیلئے دعائیں مانگنا اللّٰہ تعالیٰ کو بے حد پسند ھے ۔۔۔۔
میری دعا ھے کہ اللّٰہ جل شانہ آپکے زندگیوں میں راحت ،سکون اور برکتیں عطا فرمائے ۔۔۔۔۔
آمین 💞

Kanwalkhan_2_fg
 

پھر یوں ہوا کہ.......!!!
مزید اُسکے پیچھے بھاگنے کی بجاۓ
میں نے اپنا سر سجدے میں رکھ دیا
اور کہہ دیا "
اے اللہ جیسے تیری مرضی"

Kanwalkhan_2_fg
 

ایک عجیب سی لڑکی ہوں
جس کو رنگوں میں...
سب سے زیادہ سیاہ رنگ پسند ہے
ایک پاگل سی لڑکی ہوں
جو تتلی کی طرح خوبصورت
مگر کسی کی دسترس میں نہ آنے والی
ایک ضدی سی لڑکی ہوں
جو اپنی چھوٹی سے چھوٹی چیز کو
اپنی ضد سمجھتی ہے
ایک خود غرض سی لڑکی ہوں
جو اپنے دکھ اور تکلیف پر بھی
کسی دوسرے کو حق نہیں دیتی
ایک مگن سی لڑکی ہوں
جو لوگوں سے بہت دوراپنی دنیا میں مصروف ہے
ایک مضبوط سی لڑکی ہوں
جو پہاڑ جیسی مشکلات کو
ہنس کر گزار دیتی ہے
ہاں میں ایسی ہی ہوں............!!!*

Kanwalkhan_2_fg
 

ڈھونڈوگے تو منزل مل ہی جائے گی

Kanwalkhan_2_fg
 

بےشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

بیشک 🫀💔
K  : بیشک 🫀💔 - 
Kanwalkhan_2_fg
 

دکھ اور سکھ اپنے نصیب سے ملتے ہیں امیری یا غریبی سے أن کا کوئی تعلق نہیں، رونے والے عالیشان محلات میں روتے ہیں اور مسکرانے والے جھونپڑیوں میں بھی مسکراتے ہیں -"
خوش رہیں خوشیاں بانٹتے رہیں اسی کا نام زندگی ہے